آل انڈیا ڈیموکریٹک اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے ریاست گیر احتجاج کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں انجینیئرنگ کالجز کے طلبا نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ سنہ 2018 کے انتخابات میں کانگریس اور بی جے پی نے اپنے انتخابی منشور میں وعدہ کیا تھا کہ طلباء کو مفت میں لیپ ٹاپ مہیا کیے جائیں گے۔
اس موقع پر ایڈسو کی ذمہ دار اشونی نے بتایا کہ 'اب تک صرف اول سال کے طلبا کو لیپ ٹاپ دئے گئے ہیں لیکن دوسرے، تیسرے اور چوتھے سال کے طلباء کو نہیں دئے گئے۔'
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اپنے کیے گیے وعدوں کو پورا کریں۔