ETV Bharat / state

'وسیم رضوی جیسے لوگ بھارتی گنگا جمنی تہذیب کے دشمن ہیں'

ایڈوکیٹ قاضی امتیاز الدین صدیقی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وسیم رضوی جیسے لوگ بھارتی گنگا جمنی تہذیب اور بھارتی تہذیب کے دشمن ہیں، ایسے لوگوں کو گرفتار کر کے انہیں سزا دی جانی چاہیے تاکہ ملک میں امن و امان اور قومی یکجہتی ہمیشہ قائم رہے۔

ایڈوکیٹ قاضی امتیاز الدین صدیقی
ایڈوکیٹ قاضی امتیاز الدین صدیقی
author img

By

Published : Mar 13, 2021, 1:06 PM IST

Updated : Mar 13, 2021, 1:24 PM IST

وسیم رضوی کے ذریعے قرآن مجید کی 26 آیتوں کو حذف کرنے کے سپریم کورٹ میں دائر کردہ پٹیشن پر سخت مذمت کرتے ہوئے ایڈوکیٹ قاضی امتیاز الدین صدیقی یادگیر نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ وسیم رضوی نے قرآن مجید میں 26 آیتوں میں مبینہ طور پر شدت پسندی کو بڑھاوا دینے کی بات کہہ کر اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرآن مجید وہ مقدس کتاب ہے جس کی آیتوں میں تو کیا قرآن مجید میں زیر و زبر کی بھی تبدیلی نہیں کی جاسکتی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام ایک امن پسند مذہب ہے اور قرآن مجید وہ آسمانی مقدس کتاب ہے جو تمام مذاہب کو ماننے اور ان کا احترام کرنے کی دعوت دیتی ہے، قرآن مجید میں ایک آدمی کے قتل کرنے کو پوری انسانیت کا قتل کرنا قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ اسلام پر عمل کرنے والے مسلمانوں نے کبھی کسی ملک پر حملہ نہیں کیا اور نہ ہی کسی کا قتل کیا ہے۔

قاضی امتیاز الدین صدیقی نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وسیم رضوی جیسے لوگ بھارتی گنگا جمنی تہذیب اور بھارتی تہذیب کے دشمن ہیں، ایسے لوگوں کو گرفتار کر کے انہیں سزا دی جانی چاہیے تاکہ ملک میں امن و امان اور قومی یکجہتی ہمیشہ قائم رہے۔

Last Updated : Mar 13, 2021, 1:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.