ETV Bharat / state

Citizens Legal Academy گلبرگہ میں بھی سٹیزنس لیگل اکیڈمی کا قیام جلد - مشہور وکیل مظہر حسین

مشہور و معروف وکیل مظہر حسین نے کہا کہ غریب لوگوں کو قانونی مدد فراہم کرنے کے مقصد سے گلبرگہ میں بہت جلد سٹیزنس لیگل اکیڈمی کے قیام کا منصوبہ ہے۔ اس سلسلے میں متعلقہ افراد سے بات چیت کی جا رہی ہے۔ سٹیزنس لیگل اکیڈمی سے غریب عوام کو ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کی جائے گی۔Citizens Legal Academy

گلبرگہ میں بھی سٹیزنس لیگل اکاڈمی کا قیام جلد

author img

By

Published : Mar 14, 2023, 11:36 AM IST

گلبرگہ میں بھی سٹیزنس لیگل اکاڈمی کا قیام جلد

بیدر: کرناٹک کے شہر گلبرگہ کے مشہور وکیل مظہر حسین نے حیدرآباد میں منعقد سٹیزنس لیگل اکیڈمی کی افتتاحی تقریب کے دوران ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ملک کی موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ غریب لوگوں بالخصوص مسلمانوں کو ایک ایسے پلیٹ فارم کی ضرورت ہے جس سے انہیں مشکل حالات میں بھرپور مدد مل سکے۔ وکیل مظہر حسین نے کہا کہ سماج میں لوگ قانونی سے متعلق اہم معلومات سے محروم ہیں جس کے سبب انہیں بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ان کے حقوق سے متعلق بھی علم نہیں ہے۔صحیح رہنمائی نہیں ملنے کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامناکرناپڑتاہے۔

انہوں نے کہاکہ قانونی بیداری وقت کا اہم تقاضہ ہے۔بے قصور نوجوانوں کو جیل سے رہائی کروانا، غریب لوگوں کو قانونی مدد پہنچانے کے لئے یہ جو سٹیزنس لیگل اکاڈمی کا قیام عمل میں لائےہیں۔ میں انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اکاڈمی سے غریبوں کی مدد کی جاسکتی ہے۔

مظہر حسین نے مزید کہا کہ لیگل اکاڈمی کے صدر یوسف بیگ اور مائنارٹی کمیشن کے سابق رکن ڈاکٹر متین الدین قادری نے عوام کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے وکیلوں سے اکاڈمی کا حصہ بننے کی اپیل کی ہے۔ ہم صرف تلنگانہ میں ہی نہیں بلکہ آندھرا، کرناٹک اور مہاراشٹر کے مختلف اضلاع میں اس سٹیزنس لیگل اکاڈمی کا قیام عمل میں لانا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Citizens Legal Academy: قانونی مدد کرنے کے لیے سٹیزنس لیگل اکیڈمی کا قیام

ان کا کہنا ہے کہ گلبرگہ کرناٹک سے ہمیں یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ انشاءاللہ بہت جلد گلبرگہ شہر میں بھی سٹیزنس لیگل اکاڈمی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.