ETV Bharat / state

Muslim Reservation Issue: مسلم ریزرویشن ختم کرنا سیاسی سازش، جے ڈی ایس رہنما سی ایم فیض

بیدر ضلع کے تعلقہ ہمنا آباد جنتادل سیکولر پارٹی کے امیدوار سی ایم فیض نے مسلمانوں کا چار فیصد ریزرویشن ختم کیے جانے پر بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے ریاستی حکومت کے اس فیصلے کو سیاسی سازش سے تعبیر کیا۔

مسلمانوں کے ریزرویشن کو ختم کرنا سیاسی سازش

author img

By

Published : Apr 3, 2023, 1:46 PM IST

مسلمانوں کے ریزرویشن کو ختم کرنا سیاسی سازش

بیدر: کرناٹک کے بیدر ضلع کے تعلقہ ہمنا آباد جنتادل سیکولر پارٹی کے امیدوار سی ایم فیض نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن سے قبل مسلمانوں کا ریزرویشن ختم کرنا برسراقتدار بی جے پی حکومت کی سیاسی سازش ہے۔ مسلمانوں کے چار فیصد ریزرویشن کو ختم کرکے دو طبقے میں 2،2 فیصد تقسیم کیا گیا ہے، سیاسی سازش کے تحت لینگایت طبقہ کو خوش کرنے کے لئے اس طرح کا اقدام اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چار فیصد ریزرویشن ہماری پارٹی جنتادل سیکولر نے ہی مسلمانوں کو دیا تھا۔ کیا اسمبلی انتخابات میں جنتادل سیکولر پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو مسلمانوں کو دوبارہ سے چار فیصد ریزرویشن دیا جائے گا. اس سوال پر فیض نے کہا کہ جی ہاں پارٹی کے اعلیٰ ذمہ داران پھر سے مسلمانوں کو چار فیصد ریزرویشن دے کر مسلمانوں کو تعلیم اور روزگار میں موقع دینے کا کام کریں گے۔
مزید پڑھیں:Jai Shankar Slams US and Germany جے شنکر نے راہل گاندھی کی رکنیت منسوخی پر امریکہ اور جرمنی کے ردعمل کی مذمت کی

سی ایم فیض نے مزید کہا کہ مسلمانوں کی ریزرویشن کے لیے اگر قانونی لڑائی بھی لڑنی پڑے گی تو ہم لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں جنتا دل سیکولر پارٹی ہی وہ واحد پارٹی ہے جو عوامی مسائل کے لیے خصوصا مسلمانوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کھل کر بات کرتی ہے۔ مسلمانوں کو ریزرویشن کو لے کر خوف کھانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ابھی ہمارے پارٹی کے اعلی ذمہ داران موجود ہیں۔ سی ایم فیض نے کہا کہ ریاست میں برسراقتدار بی جے پی حکومت عام لوگوں کے جذبات سے کھیل رہی ہے۔ بر سر اقتدار حکومت کو عام لوگوں کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ انہیں صرف اقتدار کی بھوک ہے اقتدار کے لئے یہ لوگ ریاست میں بے مطلب بیان بازی کرتے ہوئے ایک دوسرے مذاہب کے خلاف نفرت گھولنے کا کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی عوام علاقائی پارٹی جنتادل سیکولر کے ساتھ جڑ رہی ہے۔ ہمارے پارٹی سے عوام کو جڑتا دیکھ کر ریاست میں برسراقتدار بی جے پی حکومت نے بوکھلاہٹ میں یہ اقدام اٹھایا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.