بیدر: کرناٹک اسمبلی انتخابات 2023 کے لیے مختلف پارٹیاں اپنے اپنے امیدواروں کو تقریباً ٹکٹ دے چکی ہیں۔ جن امیدواروں کو ٹکٹ ملا ہے وہ اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کر رہے ہیں۔ بیدر جنوب اسمبلی حلقہ سے عام آدمی پارٹی کے امیدوار نسیم الدین پٹیل نے آج اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کیا۔ نسیم الدین پٹیل نے اپنے دفتر سے بیدر تحصیل آفس تک ایک عوامی ریلی کے ذریعے تحصیل آفس پہنچ کر اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کیا۔ اس موقع پر عام آدمی پارٹی کے امیدوار نسیم الدین پٹیل نے مختلف مجاہد آزادی اور مذہبی رہنماؤں کے مجسمہ پر پھول مالائیں چڑھاتے ہوئے انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔ نسیم الدین پٹیل کے ہزاروں چاہنے والوں کی بڑی تعداد نے اس ریلی میں شرکت کی۔ عام پارٹی کے امیدوار نسیم الدین پٹیل نے اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بیدر جنوب اسمبلی حلقہ کافی پسماندہ ہے۔ اس میں زیادہ تر گاؤں آتے ہیں۔ جس کی وجہ سے اس علاقے کے لوگوں کے لیے صحت تعلیم روزگار سب سے بڑا مسئلہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ بیدر جنوب کی عوام کے لیے عام آدمی پارٹی کی جانب سے دہلی اور پنجاب میں عام آدمی پارٹی کی جانب سے دی جانے والی عوامی سہولیات سے اس علاقے کی ترقی ممکن ہے بیدر جنوب اسمبلی حلقے کی ترقی کے لیے عام آدمی پارٹی کو ووٹ دے کر مجھے کامیاب بنائیں میں اس علاقے کی اور آپ کے تمام مسائل کے حل کے لیے دن رات محنت کرنے کا عہد کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بیدر جنوب اسمبلی حلقے میں بچوں کو اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لیے کوئی کالج کی سہولیات نہیں ہے انہیں بسوں میں سفر کرتے ہوئے بیدر شہر آنا پڑتا ہے اسی طرح کوئی بڑا اسپتال نہیں ہے جس کی وجہ سے عوام کو کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی رشوت سے پاک پارٹی ہے۔ اس پارٹی کو ووٹ دے کر اپنا اور اپنے علاقے کا مستقبل سنواریں۔