ETV Bharat / state

Karnataka Assembly Election عام آدمی پارٹی دلی ماڈل کے طرز پر کرناٹک کی ترقی کےلئے خواہشمند

عام آدمی پارٹی کے ریاستی نائب صدر وجے شرما نے بیدر جنوب اسمبلی حلقہ میں عام آدمی پارٹی کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے ہیں۔یہاں صرف کمیشن کی سیاست ہوئی ہے۔اگرعام آدمی پارٹی کے امیدواروں کو جیت ملتی ہے تو وہ اروند کجیروال کے دہلی ماڈل پر کام کریں گے۔ریاست کو ترقی کی بلندیوں تک پہنچائیں گے۔

عام آدمی پارٹی دلی ماڈل کے طرز پر کرناٹک کی ترقی کے خواہشمند

author img

By

Published : Apr 29, 2023, 6:36 PM IST

عام آدمی پارٹی دلی ماڈل کے طرز پر کرناٹک کی ترقی کے خواہشمند

بیدر: ریاست کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کی تاریخ جوں جوں قریب آرہی ہے توں توں سیاسی گہماگہمی تیز ہوتی جا رہی ہے جہاں ایک طرف سیاسی جماعتیں ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی طرف مبذول کرانے کی کوشش میں مصروف ہیں وہیں دوسری طرف امیدواروں کی جانب سے تشہیری مہم کے دوران پوری طاقت جھونک دی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے ریاستی نائب صدر وجے شرما نے بیدر جنوب اسمبلی حلقہ میں عام آدمی پارٹی کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے ہیں۔یہاں صرف کمیشن کی سیاست ہوئی ہے۔اگرعام آدمی پارٹی کے امیدواروں کو جیت ملتی ہے تو وہ اروند کجیروال کے دہلی ماڈل پر کام کریں گے۔ریاست کو ترقی کی بلندیوں تک پہنچائیں گے۔لوگوں کو ترقیاتی کاموں کے نے دور میں لے جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دہلی کے عام لوگوں کے لئے تعلیم ، روزگار اور بجلی جیسے مسائل کو حل کیا آج پوری دنیا میں عام آدمی پارٹی اپنے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے منفرد شناخت بنالی ہے۔ دہلی سرکار کی جانب سے جو سرکاری اسکول بنائے گئے ہیں وہ پوری دنیا میں ایک ماڈل ہے۔ دلی کے سرکاری اسکول میں لائبریری، کھیل کود کے میدان ، ایئر کنڈیشن کلاس روم ، سی سی ٹی وی کیمرہ ودیگر کی سہولتیں دی جا رہی ہے سرکاری اسکول کے ٹیچروں کو تعلیمی معیار کو بلند کرنے کے لئے دیگر ممالک کا دورہ بھی کروایا جا رہا ہے۔ ٹھیک اسی طرح ریاست کرناٹک میں دہلی ماڈل کو نافذ کیا جائے گا لیکن اس کے لئے عام لوگوں کی حمایت کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Karnataka Assembly Election بیدرجنوب میں بنڈپا قاسم پورکی انتخابی مہم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.