ETV Bharat / state

کرناٹک میں خوفناک سڑک حادثہ، دو افراد زندہ جل کر ہلاک

ریاست کرناٹک کے بیلگاوی ضلع میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا جہاں ایک کار اور ٹپر کے درمیان تصادم میں کار میں آگ لگنے کے باعث دو افراد زندہ جل کر ہلاک ہوئے ہیں۔ A terrible road accident in Karnataka

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 7, 2023, 11:46 AM IST

بیلگاوی: کرناٹک کے بیلگاوی ضلع کے بمبراگا کراس پر جمعرات کو ایک ٹپر اور ایک کار کے درمیان زبردست تصادم ہوا۔ جس کے باعث کار میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کے باعث ایک 12 سالہ لڑکی اور ایک شخص زندہ جل کر ہلاک ہوگئے جبکہ دو دیگر افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے کی شناخت 24 سالہ موہن ماروتھی بیلگاوکر، ساکن بمراگا، اور سمیکشا دیے کی حیثیت سے ہوئی ہے، جو ماچے گاؤں سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کار میں کل چار لوگ سفر کر رہے تھے۔

پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ تصادم بدھ کی رات دیر گئے اس وقت ہوا جب کار بمبارگا کراس پر ٹپر سے ٹکرا گئی۔ ٹپر کے ڈیزل ٹینک کو نقصان پہنچا جس سے گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ اس تصادم کے نتیجے میں تیز اور بے قابو آگ لگ گئی جس نے کار اور ٹپر دونوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

A terrible road accident
A terrible road accident

حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس آرہے تھے آتشزدگی سے بچ نہ سکے۔ تاہم مقامی لوگ اور راہگیر تیزی سے پہنچے اور چار میں سے دو افراد کو کار سے نکالنے میں کامیاب ہوگئے جن کی شناخت مہیش بیلگاوکر اور سنیہا بیلگنڈکر کی حیثیت سے کی گئی ہیں۔

A terrible road accident
A terrible road accident

مزید پڑھیں: مہاراشٹر: جلگاؤں میں خوفناک سڑک حادثہ، 15 ہلاک، 6 زخمی

مقامی عوام کی مدد سے دونوں شدید زخمی افراد کو فی الفور ہاسپٹل منتقل کیا گیا اور وہ دونوں نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ پولیس، فائر ڈیپارٹمنٹ اور ایمرجنسی سروسز کے عملے نے آگ پر قابو پالیا۔ کاکاٹھی پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ ٹپر گاڑی کے ڈرائیور نے اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.