ETV Bharat / state

یادگیرکےترقیاتی کاموں کےلیے چار کروڑ روپے کا خصوصی فنڈ

اس فنڈ کے ذریعے یادگیر کے مختلف محلہ جات میں سڑکوں کی تعمیر کی جائے گی۔ خاص کر اپنا میڈیکل سے گاندھی چوک جانے والی سڑک جو کافی مصروف اور ون وے ہے، کئی سالوں سے مرمت نہ کرنے کی وجہ سے خستہ حال ہے۔

یادگیر کو چار کروڑ روپے خصوصی فنڈ
یادگیر کو چار کروڑ روپے خصوصی فنڈ
author img

By

Published : Jul 3, 2021, 10:54 PM IST

کرناٹک کے ضلع یادگیر کو ریاستی حکومت کی جانب سے شہر کے بلدیاتی کاموں کے لیے خصوصی چار کروڑ روپے کا فنڈ جاری کیا گیاہے۔

یادگیرکےترقیاتی کاموں کےلیے چار کروڑ روپے کا خصوصی فنڈ

رکن اسمبلی یادگیر وینکٹ ریڈی نےاس سلسلے میں کامیاب نمائندگی کی۔ اس فنڈ کے ذریعے شہر کے مختلف محلہ جات میں سڑکوں کی تعمیر کی جائے گی۔ خاص کر اپنا میڈیکل سے گاندھی چوک جانے والی سڑک جو کافی مصروف اور ون وے راستہ ہے کئی سالوں سے مرمت نہ کرنے کی وجہ سے خستہ حال تھی۔

اس کے علاوہ آٹو اسٹینڈ سے جینا واڈی کلیان منڈپ تک جانے والی سڑک بھی کئی سالوں سے خستہ حال تھی، ان دونوں سڑکوں پر موسم بارش میں آنے والا پانی سڑکوں پر ہی رکنے کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ ان دونوں سڑکوں کے دونوں جانب ڈرین کا کام پہلے ہی مکمل ہوگیا ہے۔

اس موقع پر یادگیر ٹاؤن پلاننگ چیئرمین بسو نے کہا کہ ریاستی حکومت نے رکن اسمبلی یادگیر وینکٹ ریڈی کی اپیل پر شہر کے بلدیاتی کاموں کے لیے چار کروڑ روپے منظور کیے ہیں۔ ریاستی حکومت کے اس خصوصی فنڈ سے اپنا میڈیکل سے گاندھی چوک تک 35 لاکھ روپے سے سی سی روڈ کا کام کیا جائے گا اسی طرح گاندھی چوک آٹو اسٹینڈ سے کلیان منڈپ تک پندرہ لاکھ روپے سے نئی سڑک کی تعمیر ہو گی۔

اس کے علاوہ بلدی حلقہ 17، 18، ودیگر بلدیاتی علاقوں میں بھی سڑکوں کا کام ہوگا۔ضلع ٹاؤن پلاننگ چیئرمین بسو نے کہا کہ اپنا میڈیکل سے گاندھی چوک تک جانے والی سڑک 35 فٹ چوڑی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سڑک کی تعمیر کے بعد موسم بارش میں پیش آرہی مشکلات ختم ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:گلبرگہ کے پانچ امیدوار مارشل آرٹس نیشنل چیمپئن شپ مقابلے میں حصہ لیں گے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.