ETV Bharat / state

'شعراء و ادباء اپنے کام سے ملک و ملت کو بیدار کریں'

author img

By

Published : Mar 14, 2021, 2:16 PM IST

ضلع یادگیر میں ایک شعری نششت کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت عزیزاللہ سرمست ایڈیٹر کے بی ین ٹائم گلبرگہ نے کی۔ اس موقع پر صدر اجلاس عزیز اللہ سرمست نے اپنے خطاب میں کہا کہ 'شعراء و ادباء کو چاہیے کہ وہ ملت کو بیدار کرنے کا کام کریں۔'

Breaking News

کرناٹک کے ضلع یادگیر کے تعلقہ شاہ پور میں ریاست کے مشہور و معروف شاعر سید فضل الرحمن شعلہ شاہ پور کی یاد میں حضرت صوفی سرمست اسٹڈی سرکل اور ادارہ سہ ماہی چراغ نور یادگیر کے زیر اہتمام شعری نشست کا اہتمام کیا گیا۔ اس نشست کی صدارت عزیزاللہ سرمست ایڈیٹر کے بی ین ٹائم گلبرگہ نے فرمائی جبکہ سید ضیاء الرحمن نے اس اجلاس کی نگرانی کی۔

شعری نششت کا اہتمام

سید مصطفی دربان سابق چیئرمین ٹاؤن پلاننگ شاہ پور اور عود بن عمر چاوس، صدر حضرت صوفی سرمست سوشل ویلفیئر ڈیولپمنٹ فورم شاہ پور نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

اس اجلاس کا آغاز حافظ و قاری جلال الدین برکاتی کی قرآت کلام پاک سے ہوا جبکہ حافظ محمد ابراہیم رضا نے نعت پاک کا نذرانہ پیش کیا۔ مولانا عبدالقدیر عطاری مبلغ دعوت اسلامی نے تمام مہمانوں اور شعراء کا استقبال کیا۔

اس موقع پر وحید راز گرمٹکل، مبین احمد زخم گلبرگہ، راشد ریاض گلبرگہ، ڈاکٹر عتیق اجمل گلبرگہ، ناصر عظیم گلبرگہ، الیاس صابری اوصاف، مجاہد تسکین، اطیب اعجاز حیدرآباد، کوکب زکی حیدرآباد، محمد ظہیر شاہ پور، محمد ابراہیم یادگیر، عارف احمد تماپوری اور دیگر نے اپنا کلام پیش کیا۔

اس موقع پر صدر اجلاس عزیز اللہ سرمست نے اپنے خطاب میں کہا کہ شعراء و ادباء کو چاہیے کہ وہ ملت کو بیدار کا کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ شعراء جنہوں نے اردو ادب اور زبان کی خدمت کرتے ہوئے اپنی پوری زندگی گزاری ایسے شعراء و ادباء کے کارناموں کو نئی نسل کے سامنے پیش کرنے کے لیے اس طرح کے پروگرام منعقد کئے جائیں۔ اس اجلاس کی نظامت اطیب اعجاز حیدرآباد نے کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.