ETV Bharat / state

کرناٹک: رکن اسمبلی کےگھر کے باہر دھماکہ،ایک ہلاک - دھماکہ

کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور کے علاقے ویالیکول ایکسٹینشن میں واقع کانگریس کے رکن اسمبلی منی رتن کی رہائش گاہ کے سامنے اتوار کو ہوئے دھماکے میں ایک شخص کی موت ہوگئی۔

کرناٹک: رکن اسمبلی کےگھر کے باہر دھماکہ،ایک ہلاک
author img

By

Published : May 19, 2019, 3:28 PM IST

پولیس نے بتایا کہ متوفی وینکٹیش(50)منی رتن کے دفتر میں کام کرتے تھے اور دھماکے کے وقت وہ سڑک پر ٹہل رہے تھے۔

جائے وقوع پر پہنچے پولیس کمشنر سنیل کمار نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ حادثہ صبح 9بج کر 45منٹ پر ہوا اور اس کی وجہ اور دیگر تفصیل کا پتہ لگانے کے لیے تفتیش کی جارہی ہے۔

منی رتن نے اس حادثے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وینکٹیش ایک اچھے انسان اور نرم مزاج شخص تھے۔انہوں نے کہا ہم پولیس کی تفتیش کا انتظار کررہے ہیں۔افواہ پھیلانے سے بہتر ہے پولیس جانچ کا انتظار کیا جائے۔

پولیس نے اس سلسلے میں معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔اس دوران ڈاگ اسکواڈ اور بم کو ناکارہ بنانے والے دستے نے بھی جائے وقوع پر پہنچ کر جانچ شروع کردی ہے۔

دھماکے کی آواز 200میٹر کی دوری تک سنی گئی اور لوگوں نے موقع پر پہنچ کر وینکٹیش کی مدد بھی کرنے کی کوشش کی لیکن تب تک سڑک پر پڑے وینکٹیش نے دم توڑ دیا تھا۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.