ETV Bharat / state

Urs of Hazrat Sufi Sarmast حضرت صوفی سرمست کے 765 ویں عرس شریف کا اہتمام - صوفی سرمست کے بارے میں

سگر شریف تعلقہ شاہ پور ضلع یادگیر کرناٹک میں حضرت صوفی سرمست اسد الاولیاء کا 765 واں عرس شریف منایا جارہا ہے۔ ہر سال چار پانچ اور چھ ربیع الثانی کو آپ کا عرس شریف منایا جاتا ہے۔

Urs of Hazrat Sufi Sarmast
حضرت صوفی سرمست کا 765 واں عرس شریف
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 22, 2023, 1:50 PM IST

Updated : Oct 22, 2023, 2:21 PM IST

حضرت صوفی سرمست کا 765 واں عرس شریف

یادگیر: سگر شریف تعلقہ شاہ پور ضلع یادگیر کرناٹک میں حضرت صوفی سرمست اسد الاولیاء کا 765 واں عرس شریف منایا جارہا ہے۔ ہر سال چار پانچ اور چھ ربیع الثانی کو آپ کا عرس شریف منایا جاتا ہے۔ سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست صدر حضرت صوفی سرمست اسلامک اسٹڈی سرکل گلبرگہ جنہوں نے حضرت صوفی سرمست کی سوانح پر کافی تحقیق کی ہے اور کتاب شاہ گنج شہیداں بھی مرتب کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ حضرت صوفی سرمست نے دین اور تصوف سے متعلق تعلیمات و ارشادات کے ساتھ ساتھ غیر مسلم اقوام کے ساتھ برادرانہ تعلقات رکھنے کی تعلیم بھی دی۔ حضرت صوفی سرمست نے اپنے حسن سلوک سے غیر مسلم اقوام کے قلوب اپنی محبت جاگزیں کی۔ ان کی یہ محبت آج بھی قائم ہے۔

سگر شریف اور اس کے اطراف کے دیہاتوں میں آج بھی غیر مسلم اقوام اپنی پہلی اولاد کو حضرت صوفی سرمست کے نام سے موسوم کرتے ہیں۔ اگر لڑکا ہوا تو سوپنا اور اگر لڑکی ہوئی تو سوپوا نام رکھا جاتا ہے۔ سگر شریف اور اطراف و اکناف کے دیہاتوں کے ہر گھر میں سوپنا اور سوپوا نام کے بچے ملیں گے۔
عزیز اللّٰہ سرمست کا کہنا ہے کہ حضرت صوفی سرمست اور تمام اولیائے کرام کے اعراس ہندو مسلم یکجہتی کے ساتھ منائے جاتے ہیں۔ ملک کے موجودہ حالات میں تمام درگاہوں اور خانقاہوں سے انسانی بھائی چارہ کے صوفیا کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔ عزیز اللّٰہ سرمست نے مزید کہا ہے کہ صوفیا ہمیشہ اپنی خانقاہوں میں انسانی مساوات اور انسانی بھائی چارہ کو لنگر اور خدمت خلق انسانوں کی دلجوئی ہمدردی اور محبت سے فروغ دیا۔ آج انہی خطوط پر کام کرنے اور انسانوں کے درمیان محبت و بھائی چارے کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Social Activist Abdul Manan Seth 'کرناٹک کے وزیراعلیٰ کے طبقاتی سروے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں'

عزیز اللّٰہ سرمست نے مزید کہا ہے کہ ملک کے موجودہ بگڑے ہوئے ماحول کو جس میں انسانوں کا چین و سکون ختم ہو چکا ہے۔ صوفیا کی تعلیمات سے ہی بدلا جاسکتا ہے۔ انسانوں کو سکون اور اطمینان قلب مادیت سے نکل کر روحانیت میں ہی مل سکتا ہے۔ افسوس اس بات کا ہے کہ لوگ ظاہری جسمانی بیماریوں کا علاج کرنے اسپتالوں کا تو رخ کررہے ہیں لیکن باطنی بیماریوں کا علاج کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔

Last Updated : Oct 22, 2023, 2:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.