ETV Bharat / state

Shouting pro Pakistan Slogans In College Fest پاکستان کی تائید میں نعرے لگانے پر 3 طلبا کے خلاف مقدمہ درج - بنگلور اردو نیوز

بنگلورو میں کالج فیسٹیول کے دوران 'پاکستان زندہ باد' کے نعرے لگانے پر انجینئرنگ کے 3 طلبا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ Shouting pro Pakistan Slogans In College Fest

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 19, 2022, 10:49 AM IST

بنگلورو: انجینئرنگ کے تین طلبا ایک کالج کی تقریب کے دوران پاکستان کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے ویڈیو ریکارڈ کر رہے تھے۔ جس کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کالج انتظامیہ نے شکایت کی اور طلباء کو کالج سے معطل کر دیا۔دو طلبا نے نعرے لگائے جبکہ ایک طالب علم ان کی ویڈیو بنائی۔ ویڈیو بننے کے بعد ان کے دوستوں میں شیئر کی گئی جو وائرل ہوگئی۔

نعرے لگانے والے طلبا کی شناخت ایک لڑکی اور دو لڑکوں کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ایک طالبہ اور طالب علم نے پاکستان کے حق میں نعرے لگائے جب کہ ایک دیگر طالب علم نے اپنے موبائل فون پر ان کی ویڈیو بنائی۔ Shouting pro Pakistan Slogans In College Fest

کچھ نوجوانوں نے ویڈیو دیکھنے کے بعد نعرہ لگانے والے طالب علم کی پٹائی کی اور اس سے معافی مانگنے کو کہا اس سے کرناٹک اور کنڑا کے حق میں نعرے لگوائے۔ معافی مانگتے ہوئے طالب علم نے واضح کیا کہ اس کا کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔وائٹ فیلڈ ڈویژن کے ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ مراٹھاہلی پولیس نے تینوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ Shouting pro Pakistan Slogans In College Fest

یہ واقعہ جمعرات کو کالج میں ایک ثقافتی پروگرام کے دوران پیش آیا۔ تمام انجینئرنگ فرسٹ ائیر کے طالب علم ہیں۔ موبائل کی چند سیکنڈ کی ویڈیو میں ایک لڑکی کو نعرہ لگاتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور دو لڑکے پیچھے سے آوازیں لگا رہے ہیں۔ لیکن طلباء نے کہا کہ ان کا کوئی اور مقصد نہیں تھا بلکہ انہوں نے اسے تفریح کے لیے ریکارڈ کیا۔ تینوں طلبا کے خلاف آئی پی سی 153 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس افسر کے مطابق تینوں کو گرفتار کر کے اسٹیشن بیل پر رہا کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : Bengaluru Sedition Case: چیلنج قبول کرتے ہوئے پاکستان کے حق میں نعرے لگائے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.