کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 24،214 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس کے بعد ریاست میں کورونا کی مجموعی تعداد 25 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 24 گھنٹوں میں 476 اموات بھی ہوئی ہیں۔ وہیں 31،459 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری بلیٹن کے مطابق 27 مئی کی رات تک ریاست میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 25،23،998 درج ہوئی ہے جبکہ 27،405 اموات اور 20،94،369 صحتیاب ہوئے ہیں۔
کورونا مثبت کیسز کی فہرست میں بنگلورو اربن اول مقام پر ہے جہاں 11،43،878 کیسز درج ہوئے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر میسورو جہاں 1،36،688 کیسز اور تمکور میں 99،358 کیسز درج ہوئے ہیں۔
صحتیابی کی شرح میں بنگلورو اربن 9،25،066 کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے، اس کے بعد میسورو میں1،18،387 کیسز اور تمکور ضلع میں 83،376 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔
ریاست میں اب تک مجموعی طور پر 2.92 لاکھ جانچ کیے گئے ہیں۔