ETV Bharat / state

گلبرگہ: قرآن مجید کا دو سو سال پرانا نسخہ موجود - زائرین درگاہ

اس قرآن شریف کے صفحات ریشم کے کپڑے کے ہیں۔ اور دوسری اس کی سب بڑی خصوصیت یہ ہےکہ اس میں ریڈیم بھی موجود ہے۔ رات کے اندھیرے میں اس قرآن شریف کو پڑھاجاسکتا ہے۔

قرآن مجید کا دو سو سال پرانا نسخہ موجود
قرآن مجید کا دو سو سال پرانا نسخہ موجود
author img

By

Published : Oct 11, 2021, 8:13 PM IST

درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز میں موجود لائبریری میں 200 سال قدیم قرآن مجید کا نسخہ موجود ہے۔

کرناٹک گلبرگہ شریف کے درگاہ خواجہ دکن حضرت خواجہ بندہ نواز گیسودراز میں موجود قدیم لائبریری میں 200 سال پرانا قرآن مجید کا نسخہ موجود ہے۔

قرآن مجید کا دو سو سال پرانا نسخہ موجود

اس ضمن میں لائبریرین ڈاکٹر محمد قمرالدین نے ای ٹی وی بھارت سےبات کرتے ہوئے کہا، یہاں پر 200 سال کا قدیم قرآن شریف موجود ہے۔ اس قرآن مجید کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں دو زبانوں میں ترجمہ ہے۔ ایک فارسی میں اور دوسرا اردو میں ساتھ ہی اس کی تفسیر بھی موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یادگیرمیں کوئز اور ڈرائنگ مقابلے، طلبہ کو سند دی گئی

فارسی کی تفسیرشیخ عبدالعزیزؒنے کی ہے۔ جو تفسیر عزیزی کے نام سے ہے۔ اور اردو کی تفسیر حسینی کے نام سے ہے۔ اس کو دہلی کے رہنے والے حسینی خاندان سے تعلق رکھنے والی شخصیت نے قرآن شریف کی تفسیر کی ہے۔

اس قرآن شریف کے صفحات ریشم کے کپڑے کے ہیں۔ اور دوسری اس کی سب بڑی خصوصیت یہ ہےکہ اس میں ریڈیم بھی موجود ہے۔ رات کے اندھیرے میں اس قرآن شریف کو پڑھاجاسکتا ہے۔

قرآن شریف مذکورہ لائیبریری کو تحفہ کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔ آج بھی قرآن شریف کا یہ نسخہ جیسا تھا ویسا ہی موجود ہے۔

یہاں پر جو زائرین درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز کی زیارت کے لئے آتے ہیں۔ وہ یہا‍‍ں کی لائبریری میں موجود اس قرآن شریف کو دیکھ کر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.