کرناٹک اینیمل ہسبنڈری ویٹرنری و یادگیر ڈسٹرکٹ کے انچارج وزیر پربھو چوہان نے کہا کہ کلیان کرناٹک علاقے کے اینیمل ہسبنڈری ڈیپارٹمنٹ میں خالی 115 عہدوں کو عنقریب پُر کر لیا جائے گا، تقرری کے مرحلے کا آغاز ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اینیمل ہسبنڈری ڈیپارٹمنٹ میں 32 ویٹرنری اکزامنرس کے عہدے خالی ہیں۔
اسی طرح 83 ویٹرنری اسسٹنٹ کے عہدے خالی ہیں ان عہدوں پر تقرری کی عمل میں تیزی لائی جائے گی۔
وزیر پربھو چوہان نے کہا کہ انتخابات میں آرٹیکل71 کے مطابق کلیان کرناٹک علاقے کے امیدواروں کی تقرری کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ 'ریاستی حکومت بے روزگاری کے مسئلہ کو یکسوئی کے ساتھ حل کرنے کے لیے کئی طرح کے اقدامات کر رہی ہے، جن میں مختلف محکموں میں خالی پڑے عہدوں پر تقرری کے علاوہ صنعتوں کے قیام اور فروغ کے لیے موثر اقدامات شامل ہے۔ جس سے لوگوں کو کئی صنعتوں میں ملازمت حاصل ہوگی۔''