ETV Bharat / state

کرناٹک میں 11،042 نئے کورونا کیسز اور 194 اموات درج - شہر بنگلور میں 4،846 مریض

محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق بنگلور اربن ضلع میں 2،191 نئے کیسز درج ہوئے ہیں، جبکہ شہر بنگلور میں 4،846 مریض ڈسچارج اور 47 اموات ہوئی ہیں۔ 10 جون کی رات تک ریاست میں مجموعی طور پر 27،39،290 کووڈ کے مثبت کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جس میں 32،485 اموات اور 24،96،132 ڈسچارج ہونے والے کیسز شامل ہیں۔

کرناٹک میں 11،042 نئے کورونا کیسز اور 194 اموات درج

author img

By

Published : Jun 11, 2021, 1:36 PM IST

ریاست کرناٹک میں جمعرات کے روز 11،042 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں، وہیں اس دوران اس وبا سے 194 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ ریاست بھر میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 27،39،290 ہو گئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 32،485 ہے۔ وہیں گزشتہ روز 15،721 مریضوں کو ہسپتال سے ڈسچارج بھی کیا گیا ہے۔

کرناٹک کے 11 اضلاع میں لاک ڈاؤن میں توسیع
کرناٹک کے 11 اضلاع میں لاک ڈاؤن میں توسیع

محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق بنگلور اربن ضلع میں 2،191 نئے کیسز درج ہوئے ہیں، جبکہ شہر بنگلور میں 4،846 مریض ڈسچارج اور 47 اموات ہوئی ہیں۔ 10 جون کی رات تک ریاست میں مجموعی طور پر 27،39،290 کووڈ کے مثبت کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جس میں 32،485 اموات اور 24،96،132 ڈسچارج ہونے والے کیسز شامل ہیں۔

وہیں ریاست کے دوسرے اضلاع میسور میں 1،011 نئے کیسز، حاسن میں 776 کیسز، دکشن کناڈا میں 580 کیسز اور تمکور میں 571 کیسز درج ہوئے ہیں۔ جب کہ ریاست میں اب تک مجموعی طور پر 3،11،93،920 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

لاک ڈاؤن: کرناٹک کے 11 اضلاع میں لاک ڈاؤن میں توسیع؛ دوسرے اضلاع میں 14 جون سے ان لاک کی شروعات ہوگی

وہیں ریاست کرناٹک کے 11 اضلاع میں لاک ڈاؤن میں توسیع کی جا رہی ہے۔ 11 اضلاع میں دکشن کناڈا، حاسن، چکمگلور، شموگا، داونگیرے، میسور، چامراج نگر، بنگلورو رورل، مانڈیہ، بلگام اور کوڈاگو اضلاع شامل ہیں۔

ان لاک کے شروعاتی مرحلہ میں ضروری اشیاء کی دکانوں کو سہ پہر 2 بجے تک کھلے رہنے کی اجازت ہوگی۔ عوام کو صبح 5 بجے سے صبح 10 بجے کے درمیان پارکوں میں جانے کی اجازت ہوگی جبکہ سڑک کنارے سبزی فروشوں و دیگر کو صبح 6 بجے سے دوپہر 2 بجے کے درمیان کھلے رہنے کی اجازت ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.