ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ کے شاہ آباد کے قریب دیوان تگنور کے نیشنل ہائی وے روڈ پر ایک 11 برس کا لڑکا سڑک عبور کرتے ہوئے حادثہ کا شکار ہوگیا۔
اطلاع کے مطابق 11 برس کا پون چوہان اپنی ماں کے ساتھ سڑک عبور کررہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آگیا اور پون برسر موقع ہلاک ہوگیا۔
لڑکے نے اپنی ماں کی آنکھوں کے سامنے دم توڑ دیا۔ اطلاع ملتے ہی متوفی کے رشتہ دار جمع ہوگئے اور سڑک جام کردی اور حکومت سے معاوضہ کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔