مرکز کے زیر انتظام خطہ لداخ کے تقریبا 300 سے زائد مسافروں کا پہلا قافلہ خصوصی بسوں کے ذریعے ہفتے کو جموں سے روانہ کیا گیا۔
مسافروں کی بورڈنگ سے قبل انتظامیہ کی جانب سے بسوں کی مناسب طریقے سے منظوری دی گئی تھی اور یہ سفر یو ٹی لداخ انتظامیہ کے جانب سے ایس او پیز کے مطابق انجام دیا گیا۔
اے ڈی سی جموں ڈاکٹر طاہر فردوس ڈار نے ہری جنھڈی دکھا کر درماندہ مسافروں کو روانہ کیا۔ اس موقع پر رابطہ افسر جموں محمد یوسف اور دیگر پولیس و انتظامی افسران بھی موجود تھے۔
دریں اثناء ڈپٹی کمشنر کرگل بصیر الحق چودھری نے اس ضمن میں کہا کہ ’’بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کو مدنظر رکھتے ہوئے جموں سے مسافروں کے انخلاء کو ترجیح دی گئی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ملک کے دیگر حصوں سے طلباء کی جموں آمد کو مد نظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے بوائز ہاسٹل جموں اور کرگل ہاؤس کے طلباء کو خالی کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ملک کے دیگر حصوں سے آنے والے طلباء اور مسافروں کو رہائش دی جا سکے۔