ETV Bharat / state

کرگل: اسکول یکم ستمبر سے کھلیں گے

کورونا وائرس کے پیش نظربند کیے گئے اسکولوں کو گائیڈ لائن کے ساتھ کھولنے کی اجازت کرگل ضلع انتظامیہ نے یکم ستمبر سے دی ہے۔

jk_ sri_ kargil_ schools_ resume_after_academics_first sep_7205518

author img

By

Published : Aug 31, 2021, 9:23 AM IST

کرگل: کرگل میں چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کے تمام اسکول یکم ستمبر سے دوبارہ سے کھولے جارہے ہیں۔ اس ضمن میں پیر کے روز ضلع انتظامیہ کرگل نے یکم ستمبر سے چھٹی تا آٹھویں جماعت کے اسکولوں کو کھولنے کا حکم دیا ہے۔

ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر کرگل کے مطابق اسکولوں کو دوبارہ کھولنے سے متعلق مختلف طبقہ ہائے فکر کے لوگوں کے اصرار اور ضلع میں موجودہ کورونا کی بہتر صورتحال کو دیکھتے ہوئے تمام تعلیمی اداروں بشمول نجی اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ سے شروع کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔البتہ حکم نامے کے مطابق اسکولوں کے سربراہان سے کہا گیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے وضع کردہ خطوط کو یقینی بناتے ہوئے ہی تعلیمی سرگرمیاں شروع کریں۔

حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کی رواں ماہ کے اگست کے اوائل میں جاری کردہ ہدایات اور ایس او پیز برابر نافذ رہیں گے جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں پر آئی پی سی کی دفعہ 188 ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایکٹ 2005 اور وبائی امراض ایکٹ 1897 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں: برسوں سے سرکاری اسکیم کے منتظر مشتاق احمد بٹ

واضح رہے کہ اتوار کو جموں وکشمیر حکومت کی جانب سے اعلی تعلیمی اداروں کو محدود تعداد اور ٹیکہ لینے والے طلباء کے لیے کھولنے کی اجازت دی گئی ہے تاہم متعلقہ ضلع مجسٹریٹ کو کورونا کی صورت حال کے مطابق اس پر حتمی فیصلے لینے کے اختیارات دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اٹاری۔واگھہ بارڈر: 23 برس بعد بھارتی شخص پاکستانی جیل سے رہا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.