نمبردار چکتن کا کہنا ہے کہ 'وہ سی ایچ سی چکتن کے نئی بلڈنگ کی تعمیر میں سست رفتاری کی شکایت ڈی ایم سے کر رہے تھے۔ ڈی ایم ان کی شکایت سننے کے بجائے اس کی توہین کرنے لگے۔'
نمبردار کے مطابق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کرگل نے اپنے فروری کے دورے کے دوران نئی تعمیر شدہ بلڈنگ کی دوسری منزل مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
عوامی نمائندوں نے یوٹی انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ چکتن سے کنٹینمینٹ ایریا کو ہٹائیں کیونکہ اس علاقے میں کورونا وائرس کے مثبت مریض نہیں ہیں۔
انہوں نے ایل جی لداخ، کمشنر سیکریٹری ہیلتھ اور ڈویژنل کمشنر لداخ سے اس معاملے میں مداخلت کی اپیل کی ہے۔