ETV Bharat / state

کورونا وائرس: کرگل میں مذہبی تنظیم کی جانب سے ضلع انتظامیہ کی امداد - لیہہ

ضلع کرگل کو کوروناوائرس سے بچائے رکھنے اور اس وبا کی پھیلاؤ کو روکنے کی غرض سے مقامی انتظامیہ کے ساتھ تعاون دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کی جانب سے ضلع انتظامیہ کو طبی ساز و سامان کا ایک خصوصی پیکیج دیا گیا۔

kargil
کووونا وائرس: کرگل میں مذہبی تنظیم کی جانب سے ضلع انتظامیہ کی امداد
author img

By

Published : Mar 26, 2020, 8:06 PM IST

اس پیکیج میں ماسک، سینیٹائزرز وغیرہ شامل تھے۔ یہ پیکیج صدر انجمن ناظر مہدی محمدی کی طرف سے چیف ایگزیکٹو کونسلر فیروز احمد خان، ڈپٹی کمشنر کرگل بصیر الحق چودھری، ایگزیکڑو کونسلر محمد علی چندن، سی ایم او کرگل ڈاکٹر ابراہیم کے ہاتھ سونپا گیا۔

کووونا وائرس: کرگل میں مذہبی تنظیم کی جانب سے ضلع انتظامیہ کی امداد

اس دوران انجمن جمعیت العلماء اثناعشریہ کی طرف سے رضاکار نوجوانوں کو بھی کورونا بیماری سے نمٹنے کی غرض سے مقامی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کے لئے ہدایات جاری کی گئیں۔ اور ان رضاکاروں کو احاطہ حوزہ علمیہ اثنا عشریہ میں الرضا ہیلتھ کئیر اینڈ ریسرچ فاونڈیشن کی جانب سے خصوصی ٹریننگ بھی دی گئی۔

اس دوران رضاکاروں سے مخاطب ہوتے ہوئے چیف ایگزیکیٹو کونسلر فیروز احمد خان نے حوزہ علمیہ کی کاوشوں کو سراہا اور ضلع انتظامیہ کو تعاون پیش کرنے کے لیے انکا شکریہ ادا کیا۔

اس دوران ناظر مہدی نے ضلع انتظامیہ کو درہ زوجیلا کے بند ہونے کے چلتے ضلع میں اجناس خوردگی کی قلت سے بھی آگاہ کیا اور ضروری سازوسامان زوجیلا کے ذریعہ کرگل لائے جانے کا مطالبہ کیا۔

انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کی جانب سے اندرون کرگل دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے عام مریضوں کو علاج و معالجہ کے بعد گھر منتقلی کے لئے مفت ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی۔

وہیں چیف ایگزیکٹو کونسلر فیروز احمد خان نے بتایا کہ ضروری ساز وسامان کے لئے زوجیلا کو کھولنے کےلئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے تاکہ ضروریہ ادویہ طبی سازو سامن کے علاوہ اشیاء خورد و نوش کا اسٹاک جلد سے جلد کرگل پہنچایا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.