مرکز کے زیرانتظام علاقہ لداخ میں قائم کردہ کاروباری یونٹس نے 500 ماسکس تیار کر کے میونسپل کمیٹی کرگل کو عطیہ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق کاروباری یونٹس کی جانب سے تیار کردہ یہ فیس ماسکس ایم سی ورکرز، ڈرائیوروں اور دیگر ملازمین میں تقسیم کیے جائیں گے۔
بتا دیں پرائم منسٹر ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام ( پی ایم ای جی پی) اسکیم کے تحت خطہ لداخ میں دو کاروباری یونٹس قائم کیے گئے ہیں تاکہ مقامی نوجوانوں کو اس سے روزگار حاصل ہو سکے۔
ان کاروباری یونٹس میں کام کررہے مقامی لوگوں نے 500 ماسکس تیار کیے ہیں اور انہیں میونسپل کمیٹی کے صدر کے سپرد کیا گیا۔ یہ ماسکس ایم ایم سی کے ملازمین میں تقسیم کیے جائیں گے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر کے وی ای بی کرگل محمد ہادی، ہمالہ کیری بیگ کے مالک محمد ریاض اور ایک ٹیلرنگ شاپ کی مالک حمیدہ بانو اور دیگر افسران موجود تھے۔
انہوں نے بتایا کہ ہم واقعی ایم سی کرگل کے کام کی تعریف کرتے ہیں وہ چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں اور جو کچھ بھی ہم کر سکتے ہیں ہم ان لوگوں کے لیے کریں گے۔
میونسپل کمیٹی کرگل کے دیگر تمام افسران اور اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حمیدہ بنانو نے کہا کہ وہ اصل ہیرو ہیں جو اپنی زندگی کی پرواہ کئے بغیر ہمارے ماحول کو صاف کرنے کے لئے اس طرح کے دباؤ وقت میں باہر آتے ہیں۔
ظہیر حسین بابر صدر میونسپل کمیٹی کرگل نے ماسکس کو ایگزیکٹو آفیسر کے حوالے کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی کرگل نے ان دونوں یونٹوں کا شکریہ ادا کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم سی کرگل اس مہلک کووڈ 19 کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہا ہے اور محکمہ کے ملازمین پوری ذمہ داری کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔