لداخ یونین ٹریٹری کے کمشنر سکریٹری رگزن سیمفل نے بتایا کہ مزید تین مریضوں کے ٹسٹ مثبت آئے ہیں اور ان مریضوں کی کُل تعداد 6 ہو گئی ہے۔
بتادیں کہ لداخ میں پہلے ہی تین مریضوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے ہیں تاہم حکام کے مطابق یہ دونوں مریض روبہ صحت ہو رہے ہیں۔
یہ تینوں مریض چھو چھٹ گونمہ علاقے سے تعلق رکھتے ہیں جو ماہ گزشتہ ایران سے لوٹے ہیں۔ حکام نے اس گاؤں کو سیل کر دیا ہے اور لوگوں کو تمام تر ضروری اسباب مہیا کیے جارے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ یہ تینوں مریض چھو چھٹ گونمہ علاقے سے تعلق رکھتے ہیں جو ماہ گزشتہ ایران سے لوٹے ہیں۔ حکام نے اس گاؤں کو سیل کیا ہے اور لوگوں کو تمام تر ضروری اسباب مہیا کیے جارے ہیں۔ دریں اثنا یونین ٹریٹری انتظامیہ نے دو نوں اضلاع میں تا حکم ثانی تمام تعلیمی اداروں کو بند کیا ہے۔
جموں و کشمیر حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے پیش نظر تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں بشمول اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں درس وتدریس کا عمل 31 مارچ تک معطل رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔ تاہم بورڈ اور دیگر مسابقتی امتحانات شیڈول کے مطابق لئے جائیں گے۔ حکومت نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر اور پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کرنے سے گریز کریں۔
جموں میں تمام سینما گھروں کو بند اور جموں اور وادی میں تمام آنگن واڑی سینٹروں کو بھی ماہ رواں کی 31 تاریخ تک بند کیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے گھبرانے کے بجائے احتیاط کریں اور انتظامیہ کے ساتھ وقت ضرورت تعاون کریں۔