کانگریس کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ پہلے سے ہی معاشی تنگی سے گزر رہے ہیں، وہیں مذہبی مقام ماتا ویشنو دیوی کے لیے ہیلی کاپٹر کا کرایہ بڑھانا کہاں کا انصاف ہے؟
احتجاج کی قیادت کانگریس کے سینیئر رہنما سومت منگونتر نے کی۔ کانگریس کارکنان نے یہ احتجاج کرگل ہنومان مندر کے پاس ہاتھوں میں پلے کارڈ لے کر کیا۔
اس موقع صحافیوں سے سومت منگونتر نے کہا کہ 'مرکزی حکومت 8 جون سے پورے ملک کے تمام مذہبی مقاموں کو کھولنے جا رہی ہے جس کا ہم استقبال کرتے ہیں، لیکن ماتا ویشنو دیوی کے سفر کے لیے ہیلی کاپٹر کا کرایا 65 فیصد بڑھا دیا گیا جس کی ہم مخالفت کرتے ہیں'۔
انہوں نے کہا کہ ان کا مطالبہ ہے کہ اس کرائے کو واپس لیا جائے، انہوں نے کہا کہ اس کے بدلے ماتا ویشنو دیوی بورڈ کی جانب سے بزرگوں اور معضور لوگوں کو سہولت دی جانی چاہیے۔