ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز لداخ کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن کے مطابق خطے میں کورونا وائرس سے متاثرہ 126 افراد صحت یاب ہو کر ہسپتال سے رخصت کیے گئے ہیں۔
بلیٹن کے مطابق لداخ میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد کم ہوکر 657 ہو گئی ہے۔ ضلع لیہہ میں 154 اور ضلع کرگل میں 503 جبکہ سبھی مریضوں کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ لداخ میں کورونا وائرس سے 932 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 274 صحت یاب ہو چکے ہیں اور 657 دیگر زیر علاج ہیں۔ جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ ایک مریض کی موت واقع ہو چکی ہے۔