ETV Bharat / state

لاک ڈاون: بیوی نے وہاٹس ایپ پر شوہر کا آخری دیدار کیا

ہر شخص کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ کام کہیں بھی کریں لیکن جب اس کی موت ہو تو آخری رسومات اس کے اہل خانہ ہی ادا کریں لیکن لاک ڈاون کی وجہ سے ہزاری باغ کے بڑکا کلا گاوں کے رہنے والے کمل رجک کی آخری رسومات ان کے اہل خانہ ادا نہیں کر پائے۔

author img

By

Published : Apr 19, 2020, 6:00 PM IST

jharkhand
jharkhand

ہر شخص کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ کام کہیں بھی کریں لیکن جب اس کی موت ہو تو آخری رسومات اس کے اہل خانہ ہی ادا کریں لیکن لاک ڈاون کی وجہ سے ہزاری باغ کے بڑکا کلا گاوں کے رہنے والے کمل رجک کی آخری رسومات ان کے اہل خانہ ادا نہیں کر پائے۔

لاک ڈاون کی وجہ سے اہل خانہ کو آخری دیدار بھی وہاٹس ایپ ویڈیو کالنگ کے ذریعے کرایا گیا۔

دوستوں نے ہی ان کی آخری رسومات گجرات کے گاندھی دھام میں ادا کر دی۔

دراصل پنیت رجک کے 45 برس کے بیٹے کمل رجک کی موت جمعرات کو گاندھی دھام میں ہوگئی جو 18 مارچ کو کام کرنے کے لیے گجرات گئے تھے۔

ان کی موت کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ ان کی طبیعت گزشتہ چند روز سے خراب تھی۔ گردے کا عارضہ لاحق تھا لیکن موت کے بعد ان کی لاش ان کے آبائی گاوں نہیں پنچائی جا سکی۔ ان کی دوستوں نے گجرات کے گاندھی دام میں ہی ان کی آخری رسومات ادا کردی۔

اہل خانہ نے بتایا کہ گھر کی معاشی حالت بے حد خراب ہونے کی وجہ سے وہ گجرات کام کرنے کے لیے گئے تھے۔ لاک ڈاون کی وجہ سے کام نہیں ملا لیکن اپنا جان ضرور گنوادی۔

کمل، تنہا گھر کی کفالت کرتا تھا۔ اس کے پسماندگان میں بیوی اور دو بیٹے ہیں۔ ایسے میں ان پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.