ETV Bharat / state

جھارکھنڈ میں ووٹوں کی گنتی کل - last result till 7 pm

جھارکھنڈ میں اسمبلی کی کل 81 سیٹوں کیلئے کل سخت حفاظتی انتظامات میں آٹھ بجے سے گنتی شروع ہوجائے گی۔

آٹھ بجے سے گنتی شروع ہوجائے گی۔
آٹھ بجے سے گنتی شروع ہوجائے گی۔
author img

By

Published : Dec 22, 2019, 10:52 PM IST

ریاستی الیکشن افسر ونے کمار چوبے نے بتایا کہ 'پہلے سروس ووٹوں کی گنتی ہوگی اور اس کے بعد الیکٹرانک ووٹنگ میشن (ای وی ایم) کے ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔ گنتی صبح آٹھ بجے سے ہوگی اور اس کی پوری تیار کرلی گئی ہے۔'

گنتی شروع ہونے کے قریب ایک گھنٹے کے بعد نو بجے سے رجحان آنے شروع ہو جائیں گے۔ دوپہر ایک بجے سے پہلے اور شام سات بجے تک آخری نتائج آنے کی امید ہے۔ سب سے پہلے تورپا اور چندن کیاری اسمبلی سیٹ کے نتائج آنے کی امید ہے کیونکہ ان دو سیٹوں میں سب سے کم 13-13 راﺅنڈ کی گنتی ہوگی جبکہ چترہ میں سب سے زیادہ 28 راﺅنڈ میں گنتی پوری کی جائے گی۔

چیف الیکشن افسر نے بتایا کہ 'ہر ایک راﺅنڈ کی رپورٹ فائنل ہونے کے بعد دوسرے راﺅنڈ کی گنتی شروع ہوگی۔ ہر ایک ٹیبل پر رائے شماری اسسٹنٹ، سپر وائزر اور مائیکرو آبزرور موجود رہیں گے۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے ایجنٹ بھی گنتی اور پریزائیڈنگ آفیسر کے ٹیبل پر موجود رہیں گے۔'

انہوں نے بتایا کہ 'پوسٹل بیلٹ کی گنتی کے وقت ایک اور رائے شماری اسسٹنٹ کو دیا جائے گا۔'

مسٹر چوبے نے بتایا کہ ووٹرو ویر فائڈ پیپر آڈٹ ٹریل (وی وی پیٹ) سے ملان کے بعد ہی آخری نتائج جاری کئے جائیںگے۔ آخری دور کی گنتی کے بعد متعلقہ اسمبلی حلقوں کے پانچ۔ پانچ پولنگ مراکز کی رینڈملی جانچ کی جائے گی۔ درست نتائج آنے کے بعد ہی آخری نتائج کاا علان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ رگھور داس، اپوزیشن لیڈر اور جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کے کارگذار چیئر مین ہیمنت سورین، سابق وزیراعلیٰ اور جھارکھنڈ ویکاس مورچہ ( جے وی ایم) سپریمو بابو لال مرانڈی، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے باغی لیڈر اور سابق وزیر سوریو رائے، اسمبلی اسپیکر دنیش اڑاﺅں، جھارکھنڈ بی جے پی کے صدر لکشمن گیلوا، آل جھارکھنڈ اسٹوڈینٹس یونین (آجسو) سپریمو اور سابق نائب وزیراعلیٰ سودیش مہتو اور سماجی فلاح کی وزیر لوئس مرانڈی کی قسمت کا فیصلہ کل ہو جائے گا۔

اسی طرح جن سیاسی لیڈران کی قسمت کا فیصلہ ہونا ہے ان میں جھارکھنڈ کانگریس کے صدر رامیشور اڑاﺅں، بی جے پی کے سکھدیو بھگت، وزیر صحت رام چندر چندر ونشی، آجسو کے رادھا کرشن کشور، کشواہا شیو پوجن مہتا، بھانو پڑتاپ ساہی، دیہی ترقیات کے وزیر نیل کنٹھ سنگھ منڈا، آبی وسائل کے وزیر رام چندر سنگھ، سابق وزیر چمپئی سورین، بننا گپتا، جوبا مانجھی، سابق داخلہ سکریٹری جے بی توبید، پردیپ کمار بلموچو، کرشن سارنگی، دیپک بیروا، خود سپردگی کر چکے دودارت نکسلی راجا پیٹر اورکندن پاہن، شہری ترقیات کے وزیر سی پی سنگھ، فروغ انسانی وسائل کے وزیر نیرا یادو، لیبر وسائل کے وزیر پالیوار، سیاحت کے وزیر امر کمار باﺅری، زراعت کے وزیر رندھیر سنگھ، کانگریس امیدوار عرفان انصاری اور پردیپ یادو شامل ہیں۔

جھارکھنڈ میں سال 2014 کے اسمبلی انتخاب میں بی جے پی کو 37 اور آجسو کو پانچ سیٹیں ملی تھیں۔ بعد میں جے وی ایم کے چھ اراکین اسمبلی بی جے پی میں شامل ہو گئے۔ ابھی بی جے پی کے پاس 43 اراکین اسمبلی ہیں۔ وہیں اس انتخاب میں کانگریس نے چھ اور جے ایم ایم نے 19 نشستیں جیتی تھیں۔

Intro:Body:

gggg

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.