ETV Bharat / state

دھنباد: سڑک حادثے میں 40 سے زائد مسافر زخمی

ضلع دھنباد میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں تقریبا 50 افراد زخمی ہو گئے۔

دھنباد: سڑک حادثے میں 50 مسافر زخمی
دھنباد: سڑک حادثے میں 50 مسافر زخمی
author img

By

Published : Jun 30, 2021, 12:58 PM IST

ریاست جھارکھنڈ کے ضلع دھنباد کے راج گنج تھانہ علاقے میں جی ٹی روڈ پر ایک سڑک حادثہ پیش آیا۔ بہار سے بنگال جارہی مسافر بس بے قابو ہوکر ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں 40 سے 50 مسافر زخمی ہوئے۔ ان میں سے چار کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

دھنباد: سڑک حادثے میں 50 مسافر زخمی

بس میں سوار مسافروں نے بتایا کہ 'بس میں ضرورت سے زیادہ افراد موجود تھے اور ڈرائیور نے نیند میں پیچھے سے ٹرک کو ٹکر مار دی جس کی وجہ سے قریب 40 سے 50 افراد زخمی ہوگئے۔ بس بہار کے چھپرا سے کولکتہ جارہی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ بس میں تقریبا تمام مسافر مزدور ہیں، جو اجرت کے لئے کولکاتا جارہے تھے۔

یہ بھی پرھیں: مشرقی دہلی: سلنڈر دھماکے میں چار افراد ہلاک

حادثے کے بعد 5 ایمبولینسیں موقع پر پہنچ گئیں اور تمام زخمیوں کو ایس این ایم ایم سی ایچ دھنباد لایا گیا۔ حادثے کے بعد بس کا مین گیٹ جام ہوگیا ، جس کی وجہ سے مسافروں کو بس سے باہر نکلنے میں کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ مقامی لوگوں کی مدد سے پولیس نے بس کی کھڑکی توڑ کر زخمی مسافروں کو باہر نکالا اور انہیں ہسپتال بھیج دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.