ETV Bharat / state

جھارکھنڈ: شہد کی مکھیوں کے کاٹنے سے جوڑا ہلاک - یہ جوڑا جنگل میں لکڑی کاٹنے گئے تھے

یہ جوڑا گاؤں کے دیگر افراد کے ساتھ لکڑی لینے جنگل گیا تھا، لکڑی کاٹنے کے بعد وہ جنگل سے گزرتے ہوئے ایک ندی کے کنارے بیٹھ گئے، اسی دوران مکھیوں کے جھنڈ نے ان پر حملہ کر دیا اور انہیں بری طرح زخمی کردیا۔

شہد کی مکھیوں
شہد کی مکھیوں
author img

By

Published : Sep 18, 2020, 8:42 AM IST

ریاست جھارکھنڈ کے ضلع گڑوا کے ڈنڈائی بلاک کے جڑاہی گاؤں میں نندو پاسوان اور ان کی اہلیہ مینا دیوی کی موت شہد کی مکھیوں کے کاٹنے سے ہو گئی ہے، یہ جوڑا جنگل میں لکڑی کاٹنے گئے تھے، جہاں ایک مکھی کے جھنڈ نے ان پر حملہ کر دیا۔ اس واقعے کی وجہ سے گاؤں میں غم کا ماحول ہے اور کنبہ کے افراد کافی غمزدہ ہیں۔

شہد کی مکھیوں

یہ جوڑا گاؤں کے دیگر افراد کے ساتھ لکڑی لینے جنگل گیا تھا، لکڑی کاٹنے کے بعد وہ جنگل سے گزرتے ہوئے ایک ندی کے کنارے بیٹھ گئے، اسی دوران مکھیوں کے جھنڈ نے ان پر حملہ کر دیا اور انہیں بری طرح زخمی کردیا۔ کچھ لوگ اپنی جان بچا کر وہاں سے فرار ہوگئے اور گاؤں میں آکر لوگوں کو اطلاع دی۔ گاؤں کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد جنگل میں پہنچی۔

تو انہوں نے کسی طرح بے ہوش جوڑے کو شہد کی مکھیوں کے دائرے سے باہر نکالا اور انہیں صدر اسپتال میں داخل کرایا، جہاں ان کی موت ہوگئی۔

جوڑے کے بیٹے جتیندر کمار پاسوان نے بتایا کہ ان کی والدہ اسپتال پہنچتے ہی فوت ہوگئیں جبکہ علاج کے دوران والد کی بھی موت ہوگئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.