جھارکھنڈ میں رام گڑھ ضلع کے رام گڑھ تھانہ علاقہ میں سموار کو آسمانی بجلی سے دو لوگوں کی موت ہوگئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ مقامی باشندہ بھیم ناتھ مہتو اور کھیرودھر مہتو مویشی چرانے کیلئے جنگل کی طرف گئے ہوئے تھے۔ اسی دوران اچانک وہاں بارش شروع ہو گئی۔ بارش سے بچنے کے لئے دونوں مہواکے درخت کے نیچے چھپ گئے۔اسی دوران وہاں آسمان سے بجلی گری جس کی زد میں دونوں آگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں دونوں کی جائے وقوع پر ہی موت ہوگئی۔ مقامی لوگوں کی مدد سے لاشوں کو جنگل سے اٹھاکر گاﺅں لایا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس گاﺅں پہنچی اور لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے صدر اسپتال بھیج دی گئیں۔
رام گڑھ: آسمانی بجلی گرنے سے دو لوگ فوت - TWO DIED DUE TO LIGHTENING
مقامی باشندہ بھیم ناتھ مہتو اور کھیرودھر مہتو مویشی چرانے کیلئے جنگل کی طرف گئے ہوئے تھے۔ اسی دوران وہاں آسمان سے بجلی گری جس کی زد میں دونوں آگئے۔