ETV Bharat / state

نصف تنخواہ دینے پر متعدد کمپنیوں کو نوٹس جاری

عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں حکومت نے صنعتی گھروں کو مزدوروں کو پوری اجرت دینے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ اس کے باوجود کچھ کمپنیاں اس کی پیروی نہیں کررہی ہیں۔

author img

By

Published : May 23, 2020, 9:47 AM IST

Show cause notice issued to many companies including tata timken in jamshedpur
نصف تنخواہ دینے پر ٹاٹا ٹمکن کو نوٹس جاری

لاک ڈاؤن کے دورانیے میں مرکزی حکومت نے مزدوروں کو پوری اجرت دینے کی بات کی تھی۔ اس میں وہ کمپنیاں جو مزدوروں کو اجرت کی ادائیگی سمیت مزدوروں کے مفاد میں کام نہیں کررہی ہیں، انہیں محکمہ سے نوٹس بھی دیا گیا ہے۔ ان کمپنیوں میں سب سے بڑی کمپنی ٹاٹا ٹمکن ہے۔

جمشید پور ڈسٹرکٹ ڈپٹی لیبر کمشنر نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے سیکڑوں چھوٹی بڑی کمپنیوں کو نوٹس جاری کیا ہے۔

ٹاٹا ٹمکن نے لاک ڈاؤن کے تحت اپریل میں اپنے کارکنوں کی نصف اجرت میں کمی کردی ہے۔ اس بارے میں محکمہ نے ٹاٹا ٹمکن کو سبب بتاؤ نوٹس بھی جاری کیا ہے۔ کمپنی انتظامیہ سے دو دن کے اندر نوٹس کا جواب دینے کو کہا گیا ہے۔ اس کے بعد اگر کمپنی صحیح وجہ بتانے سے قاصر ہے تو اصول کے مطابق کمپنی انتظامیہ پر کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.