ETV Bharat / state

سورین نے راجیہ سبھا انتخابات کے لیے پرچہ داخل کیا - شیبو سورین نے آج جھارکھنڈ پرچہ داخل کیا

جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے سپریمو نے جھارکھنڈ کی دو میں سے ایک راجیہ سبھا سیٹ کے لیے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

سورین نے راجیہ سبھا انتخابات کے لیے پرچہ داخل کیا

author img

By

Published : Mar 11, 2020, 11:17 PM IST

ریاست جھارکھنڈ میں جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) سربراہ شیبو سورین نے آج جھارکھنڈ کی دو میں سے ایک راجیہ سبھا سیٹ کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

مسٹر سورین نے آج یہاں اپنے بیٹے اور ریاست کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین اور جے ایم ایم اور کانگریس کے کئی اراکین اسمبلی کے ساتھ اسمبلی سکریٹریٹ پہنچے اور سکریٹری مہندر پرساد کو اپنے نامزدگی کا پرچہ سونپا۔

مسٹر سورین کے پرچہ نامزدگی پر جے ایم ایم کے 10 اراکین اسمبلی نے بطور تجویز دستخط کیے ہیں۔

وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے مسٹر شیبو سورین کے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد کہا کہ جے ایم ایم صدر راجیہ سبھا کے لیے ضرور منتخب ہو ں گے۔

انہوں نے کہا کہ مہا گٹھ بندھن جھارکھنڈ کی دوسری راجیہ سبھا سیٹ کے لیے امیدوار کے نام پر غور کررہا ہے اور جلد ہی نام کا اعلان کردیاجائے گا۔

مسٹر ہیمنت سورین نے مدھیہ پردیش کی سیاست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مدھیہ پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا دہرا معیار جگ ظاہر ہوگیا ہے، حالانکہ جھارکھنڈ میں مدھیہ پردیش جیسی صورتحال کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.