ETV Bharat / state

Ram Gopal On Draupadi Murmu: دروپدی مرمو پر رام گوپال کا متنازع تبصرہ، بی جے پی کا کارروائی کا مطالبہ - رانچی کی خبر

فلمساز رام گوپال ورما نے صدارتی امیدوار دروپدی مرمو پرمتنازعہ تبصرہ کیا ہے جس کے بعد رانچی سے بی جے پی کے رکن پارلیمان سنجے سیٹھ نے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ Ram Gopal Remarks On Draupadi Murmu

دروپدی مرمو پر رام گوپال کا متنازعہ تبصرہ، بی جے پی نے کارروائی کا مطالبہ کیا

author img

By

Published : Jun 25, 2022, 8:34 PM IST

رانچی: فلمساز رام گوپال ورما نے این ڈی اے کی صدارتی امیدوار دروپدی مرمو کے بارے میں متنازع تبصرہ کیا ہے۔ رام گوپال ورما نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اگر دروپدی صدر ہیں تو پھر پانڈو کون ہیں اور اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ کورو کون ہیں؟Ram Gopal Remarks On Draupadi Murmu

رام گوپال ورما کے اس بیان کی مخالفت ہو رہی ہے۔ اسی درمیان بی جے پی کے ایم پی سنجے سیٹھ نے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ سنجے سیٹھ نے ٹویٹ کیا کہ 'ملک کے سب سے بڑے عہدے پر انتخاب ہو رہا ہے اور اس فلمساز کی زبان دیکھیں۔ ایک قبائلی خاتون ہماری صدر بننے والی ہیں۔ وہ انہیں ناگوار گزر رہا ہے۔ ایسے نفرت انگیز لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔ آزادی اظہار کے نام پر کتنا نیچے گروگے تم سب۔'؟

رام گوپال ورما کا ٹویٹ
رام گوپال ورما کا ٹویٹ

ٹرول ہونے کے بعد رام گوپال ورما نے اس معاملے پر صفائی دی ہے۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے لکھا کہ میں نے کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لیے ٹویٹ نہیں کیا۔ میری ٹویٹ کو غلط طریقے سے لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہابھارت میں دروپدی ان کا پسندیدہ کردار ہے۔ اس لیے انہوں نے اس سے جڑے کرداروں کا ذکر کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

Murmu Meets PM Modi: این ڈی اے کی صدارتی امیدوار دروپدی مُرمو کی مودی سے ملاقات

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.