جھارکھنڈ کے جامتاڑا سے بڑے پیمانے پر ریت کا غیر قانونی کاروبار کیا جا رہا ہے اور بہار میں اس کو فروخت کیا جا رہا ہے۔ اس واقعہ میں جامتاڑا پولیس نے مغربی بنگال سے بہار لے جا رہی 17 ریت سے بھری ٹرکوں کو پکڑا ہے۔
اس معاملے میں جامتاڑا کے نالہ تھانہ کے پولیس انچارج ہریندر رائے نے بتایا کہ غیر قانونی کاغذات اور ریت لے جانے کے بارے میں خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی، جس کی بنیاد پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی۔
اس دوران غیر قانونی ریت سے بھری ہوئی 17 گاڑیاں قبضے میں لے لی گئی ہیں۔ تھانہ انچارج نے بتایا کہ اس کیس کی معلومات ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اینڈ مائننگ آفیسر کو دے دی گئی ہے، لیکن اہلکار تاحال تحقیقات کے لئے نہیں پہنچے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھبھوا سے رام چندر یادو کی پرچہ نامزدگی
وہیں ڈسٹرکٹ پولیس کیپٹن دیپک سنہا سے پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ غیر قانونی ریت لے جانے والی 17 گاڑیاں مغربی بنگال سے بہار جائی جا رہی تھی، جسے نالہ پولیس اسٹیشن انچارج نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایم او کو کارروائی کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔