ETV Bharat / state

مزدوروں کی فلاح کیلئے مضبوط پالیسی بنانے کی ضرورت : ہیمنت - etv bharat news

جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے آج کہا کہ 'نقل مکانی کرنے والے مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے مرکزی اور ریاستی حکومت کے ذریعہ مضبوط پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔

مزدوروں کی فلاح کیلئے مضبوط پالیسی بنانے کی ضرورت : ہیمنت

author img

By

Published : Feb 12, 2021, 10:29 PM IST

جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے تارکین وطن مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے مضبوط پالیسی بنائے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اس دوران انہوں نے جمعہ کو کہا کہ ملک کے معاشی پہیا کو مضبوطی عطا کرنے میں تارکین وطن کا بہت اہم کردار ہے۔

سورین نے دی انڈین ایکسپریس اور اومیڈیار کے زہر اہتمام ویبنار میں “ڈیکوڈنگ انڈیاز انٹرنل مائیگریشن“ کے موضوع پر منعقدہ ویبنار کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے معاشی پہیے کو مضبوطی عطا کرنے میں مزدوروں کا بڑا کردار ہوتا ہے۔ لیکن آج ان کا مستقبل تاریک میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'تارکین وطن کی فلاح کیلئے مرکزی اور ریاستی حکومت کے ذریعہ مضبوط پالیسی بنائے جانے کی ضرورت ہے، ان کے فلاح کو بڑے موضوع کے طور پر دیکھنا چاہئے کیونکہ مزدور مسلسل چھلے اور ٹھگے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

رانچی: لالو یادو کی ضمانت عرضی پر 19 فروری کو سماعت

وزیراعلیٰ نے کہاکہ جھارکھنڈ معدنیات سے مالا مال ریاست ہے۔ یہاں کے کان کنی سے متاثرہ علاقوں میں نقل مکانی کے زیادہ مسائل ہیں۔ کیونکہ وہاں کی زمین کھیتی کے لائق نہیں رہتی۔ ایسے میں مجبوراً مزدوروں کو باہر نکلنا پڑتاہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ریاست کے مزدوروں کی فلاح کیلئے کوشاں ہیں۔ آئندہ بجٹ میں لوگوں کی قوت خرید بڑھانے کی سمت میں کام کیا جائے گا، یہ کام دیہی علاقوں پر مرکوز رہے گا۔ تاکہ نقل مکانی کے مسائل کو کچھ حد تک کم کیا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.