ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن میں جنگلی جانور گاؤںکا رخ کررہے ہیں

عالمی مہلک وبا کورونا وائرس سے تحفظ کے پیش نظر نافذ لاک ڈاؤن میں جنگلاتی جانوروں اب گھومتے گھومتے گاؤں کا رخ کرنے لگے ہیں۔

لاک ڈاؤن میں جنگلی جانور گاؤںکا رخ کررہے ہیں
لاک ڈاؤن میں جنگلی جانور گاؤںکا رخ کررہے ہیں
author img

By

Published : May 8, 2020, 8:49 PM IST

ریاست جھارکھنڈ کی دارالحکومت رانچی میں نافذ اس لاک ڈاؤن میں جنگلی جانوروں کی نقل و حرکت میں اضافہ ہوا ہے، اب جانور گھومتے پھرتے گاؤں پہنچنا شروع کردیے ہیں، ایسی صورتحال میں محکمہ جنگلات ان کی حفاظت کے پیش نطر پریشان ہے، اس سلسلے میں محکمہ جنگلات مسلسل گشت کررہا ہے۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے بہت سی تبدیلیاں آئیں، تاہم صاف و شفاف پاک ماحول اور خاموشی ہر طرف سنّاٹا پھیل گیا ہے، یہاں تک کہ جنگلات میں جنگلی جانوروں سمیت پرندوں کا جھرمٹ ہر جانب دیکھنے کو مل رہا ہے، یہاں تک کہ جنگل سے جانور اور پرندے متصل گاؤں میں بھی گھومنے چلے آتے ہیں۔

لاک ڈاؤن میں جنگلی جانور گاؤںکا رخ کررہے ہیں
لاک ڈاؤن میں جنگلی جانور گاؤںکا رخ کررہے ہیں

اس خبر کو ای ٹی وی بھارت نے واضح طور پر دکھایا تھا کہ جنگلات سے متصل دیہات میں جانور پرندے گھوم رہے ہیں۔

اسی دوران جنگلی جانوروں کی زیادہ نقل و حرکت کی وجہ سے محکمہ جنگلات کی تشویش بھی بڑھ گئی ہے، کیونکہ جنگلی جانوروں کی زیادہ نقل و حرکت کی وجہ سے ان کے شکار اور لوگوں کو نقصان پہنچانے کا خطرہ زیادہ ہے۔

ایسی صورتحال میں محکمہ جنگلات کی ٹیم جنگلات میں مستقل گشت کررہی ہے، تاکہ جنگلی جانوروں کو خطرہ نہ ہو۔

واضح رہے کہ جنگل سے متصل گاؤں میں جنگلی جانوروں کی زیادہ سے زیادہ نقل و حرکت دیکھی گئی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بندروں اور موروں کو تمام مکانات کے چھتو یا صحن میں دیکھا گیا ہے، تاہم ان جانوروں سے دیہاتیوں کو کوئی نقصان نہیں ہوتا ہے، بلکہ ان کو بچا ہوا کھانا دیدیا جاتا ہے، جس کو کھانے کے بعد وہ جنگل میں دوبارہ چلے جاتے ہیں۔

محکمہ جنگلات کے کانسٹیبل شیکھر ٹگگا کے مطابق لاک ڈاؤن کی وجہ سے جنگلات میں جنگلی جانوروں کی حد سے زیادہ نقل و حرکت کی اطلاعات ہیں، ایسی صورتحال میں جنگلی جانوروں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

محکمہ جنگلات اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مستقل کوششیں کر رہا ہے کہ عام لوگ جنگلی جانوروں کا شکار نہ کریں اور ہر روز گشت کرکے یہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ آیا کسی جنگلی جانور کو کوئی خطرہ تو نہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.