ETV Bharat / state

Mumbai Model Accuses Jharkhand Man ممبئی کی ایک ماڈل نے جھارکھنڈ کے تاجر پر لو جہاد کا الزام لگایا

author img

By

Published : May 31, 2023, 12:28 PM IST

ممبئی کی ایک ماڈل نے رانچی کے ایک تاجر پر لو جہاد کا الزام لگایا ہے۔ لڑکی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کرکے وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر اعلی ہیمنت سورین اور مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے سے مدد کی اپیل کی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

رانچی: ممبئی کی ایک ماڈل نے رانچی کے یش ماڈلز کے منتظم تنویر اختر خان پر مذہب تبدیل کرنے اور زبردستی شادی کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے کا الزام لگایا ہے۔ ماڈل نے اس معاملے کے حوالے سے ممبئی میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ ممبئی میں کام کرنے والی ماڈل بہار کے بھاگلپور کی رہنے والی ہے۔ ماڈل نے یش ماڈل کے منتظم تنویر اختر خان پر مذہب تبدیل کرنے اور زبردستی شادی کرنے کا الزام لگایا ہے۔ لڑکی کا ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ تاہم یش ماڈل کے منتظم نے اس الزام کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ لڑکی نے ویڈیو میں کہا کہ وہ یش ماڈل انسٹی ٹیوٹ میں ماڈلنگ کرتی تھیں۔ تقریباً ڈیڑھ سال کے کام کے دوران یش ماڈل کے منتظم نے انہیں نہ صرف ہراساں کیا بلکہ شادی کے لیے دباؤ بھی ڈالا۔ انسٹی ٹیوٹ سے نکلنے کے بعد وہ بھاگلپور چلی گئیں۔ کچھ دن وہاں رہنے کے بعد وہ ماڈلنگ میں اپنا کریئر بنانے کے لیے ممبئی چلی گئیں اور ورسوا میں رہنے لگی۔ لیکن تنویر کی جانب سے اسے ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری رہا۔

ماڈل نے الزام لگایا کہ اسے ہراساں کرنے لیے تنویر ممبئی تک پہنچ گیا اور وہاں اس پر مذہب تبدیل کرنے کے لیے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔ تنویر نے اس سے شادی کرنے کے لیے بھی دباؤ ڈالا، جب اس نے انکار کیا تو اس نے اسے جان سے مارنے کی کوشش کی۔ جس کی شکایت اس نے ورسووا پولیس اسٹیشن میں بھی کی ہے۔ ماڈل کا الزام ہے کہ تنویر کے گھر والوں کے دباؤ میں اس نے سمجھوتہ کرلیا لیکن اس کے باوجود تنویر اسے ہراساں اور بلیک میل کررہا ہے۔ اس نے اس کی کچھ تصویروں کو ایڈٹ کرکے رشتہ داروں کو بھیجا ہے جس کے بعد اس نے تنویر کے خلاف ورسووا پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا ہے۔ دوسری جانب یش ماڈل کے منتظم کا الزام ہے کہ لڑکی نے اس کے ساتھ دھوکہ کرکے اس کا پورا بزنس لاس کردیا ہے۔ تنویر کا کہنا ہے کہ لڑکی اس کے پاس کام کرتی تھی، جس کی وجہ سے اسے یش ماڈل کے ڈیٹا بارے میں بھی جانکاری تھی۔ اب اسی ڈیٹا کو لینے کے لیے ہی اس نے اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ مل کر ایک سازش رچی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Bhupesh Baghel on Alleged love jihad بی جے پی رہنماؤں کی بیٹیاں کریں تو محبت، کوئی اور کرے تو جہاد، بھوپیش بگھیل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.