ریاست جھارکھنڈ کے مختلف اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے سے تقریبا آٹھ افراد سمیت ایک بیل ہلاک ہوگیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور کارروائی شروع کردی ہے۔
پہلا واقعہ ضلع سرائیکلا کے امڑا گاؤں کا ہے، جہاں ایک کسان دلال چندر گوپ (33 سال) بجلی گرنے کے باعث فوت ہوگیا۔ دلال چندر اپنے کھیتوں سے واپس آرہے تھے۔ اس دوران آسمانی بجلی کی زد میں آنے کی وجہ سے انہوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی رہنما کشن ان کے گھر پہنچے اور معاملے کی جانکاری پولیس کو دی۔ انہوں نے انتظامیہ سے دلال چندر کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے کا مطالبہ بھی کیا ۔
دوسرا واقعہ دھنباد کا ہے، جہاں توپ چانچی گاؤں کے بلاک چیتا میں آسمانی بجلی کی زد میں آنے کی وجہ سے منتوش (22) کی موت ہوگئی۔ منتوش منڈل ہول سیل دوا کا کاروبار کرتا تھا۔ وہ تیلو گاؤں سے لوٹ رہا تھا۔
بارش کو دیکھتے ہوئے منتوش جمونیا ندی کے قریب موٹرسائیکل روک کر رین کوٹ پہننے لگا، اسی دوران وہ آسمانی بجلی کی زد میں آ گیا۔ جس کی وجہ سے اس کا موبائل پھٹ گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد موقع پر گاؤں والوں کی بھیڑ لگ گئی۔
تیسرا واقعہ گری ڈیہ کے مدھوون میں پیش آیا، جہاں بجلی کی زد میں آکر جھوپرا مانجھی (65 سال) کی موت ہوگئی۔
ہلاک شدہ کے لواحقین نے بتایا کہ جھوپرا مانجھی کھیت میں کام کروانے کے لئے ٹریکٹر لانے کی بات کہہ کر فارم کی طرف گیا تھا۔ اسی دوران تیز بارش شروع ہوگئی اور وہ اپنے گھر واپس آنے لگا۔ اسی دوران وہ آسمانی بجلی کی زد میں آ گیا۔ جس نے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ جس کے بعد اہل خانہ اسے ڈومری ریفرل اسپتال لے جا رہے تھے۔ ہسپتال لے جانے کے دوران ہی مانجھی نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔
رانچی کے تماڑ تھانہ علاقہ کے ڈیمبوڈیھ اور باریڈیہ گاؤں کے مابین آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے ایک نوجوان رامیشور مہتو کی موت ہوگئی۔ وہ باریڈیہ گاؤں کا رہائشی تھا۔
رامیشور مہتو اپنے کھیت میں ہل چلا رہا تھا۔ اسی دوران اچانک بارش شروع ہوگئی اور آسمانی بجلی کی زد میں آنے کی وجہ سے رامیشور مہتو اور اس کے ایک بیل کی موت ہو گئی۔
ضلع پلامو کے تھانہ حسین آباد کے تحت جھارکھنڈ۔ بہار سرحد پر واقع گاؤں جھرگاڑا میں 45 سالہ بِندہ کنور کی فوت آسمانی بجلی گرنے کے باعث ہوگئی۔ بُنڈا کنور اپنے بیٹے کو کھانا پہنچانے کے لئے کھیت گئی تھی۔ گزشتہ برس بھی بُندا کنور کے شوہر للو ساو کی موت آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے ہوئی تھی۔
وہیں ضلع کے نوڑیہا بازار کے لکشمی پور پنچایت کے 35 سالہ پنٹو بھویان کی بھی موت آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے ہوگئی ہے۔
ضلع لوہردگا کے گاؤں ارکوسا میں ماں اور بیٹی اپنے کھیتوں سے کام سے واپس آرہی تھیں، اسی داران آسمانی بجلی کی زد میں آنے کی وجہ سے دونوں کی موت ہوگئی۔ ضلع میں ایک ہفتے میں آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔