ETV Bharat / state

Lalu Prasad Yadav's Health Worsens: لالو پرساد ایئرایمبولینس سے بہتر علاج کے لیے ایمس روانہ - لالو پرساد ایئرایمبولینس سے بہتر علاج کے لیے ایمس روانہ

چارہ گھوٹالہ میں سزایافتہ راشٹریہ جنتادل کے سپریمو لالو پرساد کی طبیعت ناساز ہونے کے بعد منگل کی دیر شام انہیں ایئر ایمبولینس سے بہتر علاج کیلئے دہلی ایمس بھیجا گیا Lalu Yadav airlifted to Delhi’s AIIMS for treatment ہے۔

لالو پرساد ایئرایمبولینس سے بہتر علاج کے لیے ایمس روانہ

author img

By

Published : Mar 22, 2022, 10:15 PM IST

رانچی: اربوں روپے کے مشہور چارہ گھوٹالہ کے ڈورنڈا خزانہ سے غیر قانونی نکاسی کے معاملے میں سزا یافتہ راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) سپریمو لالو پرساد کی طبیعت ناساز ہونے کے بعد منگل کی دیر شام انہیں ایئر ایمبولینس سے بہتر علاج کیلئے دہلی ایمس بھیجا Lalu Prasad Yadav's Health Worsens گیا ہے۔

ریمس کے پئنگ وارڈ سے ایمبولینس سے برسا منڈا ایئر پورٹ رانچی بھیجنے سے قبل ریمس ڈائریکٹر ڈاکٹر کا میشور پرساد اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سمیت دیگر سنیئر ڈاکٹروں نے لالو پرساد سے مل کر ان کے صحت کی جانکاری لی۔ پرساد کے قریبی بھولا یادو اور دیگر خادموں نے آرجے ڈی سپریمو کو وھیل چیئر پر بیٹھاکر پئنگ وارڈ سے باہر نکالا۔ باہر میں لالو پرساد کے حامی اور آرجے ڈی کے کئی لیڈران و کارکنان موجود تھے۔

وہیں ایئر پورٹ پر بھی پرساد کی بڑی بیٹی میسا بھارتی چارٹرڈ طیارے سے رانچی پہنچ چکی تھی، حالانکہ ایئر پورٹ سے باہر نہیں نکلیں۔ لالو پرساد کو ریمس سے ایئر پورٹ پہنچانے کیلئے ٹریفک پولیس کی جانب سے گرین کاریڈور بنایا گیا تھا۔ ایئر پورٹ پر پرساد کا ایمبولیس سیدھے اندر چلا گیا۔ ایئر پورٹ پر آرجے ڈی کے سنیئر لیڈر وجے یادو، ترجمان ڈاکٹر منوج کمار، یوا مورچہ کے ریاستی صدر رنجن یادو، انیتا یادو، راجیش یادو سمیت دیگر لیڈران موجود Lalu Prasad Yadav's Health Worsens تھے۔

اس سے قبل ریمس کے ماہر ڈاکٹروں اور میڈیکل بورڈ کی سفارش کے بعد جیل انتظامیہ کی جانب سے لالو پرساد کو ہائر سینٹر ( ایمس دہلی) لے جانے کی اجازت دی گئی۔ ریمس کے ڈاکٹروں کے مطابق لالو پرساد کا کریٹنین لیلول4.1 سے بڑھ کر 4.6 ہوگیا تھا اس وجہ سے میڈیکل بورڈ کی میٹنگ طلب کی گئی۔ اس میٹنگ میں تمام ماہر ڈاکٹروں نے پرساد کی موجودہ صحت کو دیکھتے ہوئے انہیں ہایئر سینٹر ( ایمس دہلی ) ریفر کرنے کی سفارش جیل انتظامیہ سے کی گئی۔

مزیدپڑھیں:

بعد میں نامہ نگاروں سے بات چیت میں ڈاکٹر ودیاپتی نے بتایاکہ لالو پرساد ڈائبٹیز ، بلڈ پریشر ، امراض قلب، کڈنی مرض، کڈنی اسٹون ، تھیلی سیمیا، پروسٹیٹ کا بڑھنا، یوریک ایسیڈ کا بڑھنا، برین سے منسلک بیماری، کمزور ایمیونیٹی، دائیں کندھے کی ہڈی کا مسئلہ، آنکھوں سے کم نظر آنا سمیت متعدد بیماریوں میں مبتلا ہیں۔

گذشتہ سال بھی لالو پرساد کو رانچی سے ایمس دہلی لے جایا گیا Lalu Prasad was sent to AIIMS from Ranchi تھا اور دہلی جانے کے بعدا نہیں ہائی کورٹ سے ضمانت ملی تھی۔ اس مرتبہ بھی ڈورنڈا ٹریژری معاملے میں لالو پرساد کی جانب سے دائر ضمانت عرضی پر اپریل مہینے میں سماعت ہوگی۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.