ETV Bharat / state

لالو پرساد رمز کے ڈائریکٹر کی رہائش گاہ میں منتقل - لالو پرساد کو کورونا وائرس سے محفوظ ر

سکیورٹی گارڈز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد کے نمونے بھی 24 جولائی کو جانچ کے لیے بھیجے گئے تھے، جو بعد میں منفی آئے۔

لالو پرساد رمز کے ڈائریکٹر کی رہائش گاہ میں منتقل

author img

By

Published : Aug 6, 2020, 7:09 AM IST

ریاست بہار کے سابق وزیراعلی لالو پرساد یادو کو کووڈ 19 انفیکشن میں اضافے کے پیش نظر راجندر انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (رمز) کے ڈائریکٹر کے بنگلے میں منتقل کردیا گیا ہے۔

لالو پرساد رمز کے ڈائریکٹر کی رہائش گاہ میں منتقل

سینئیر عہدیدار نے بتایا کہ آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے رمز کے وارڈ سے ڈائریکٹر کی رہائش گاہ منتقل کردیا گیا۔

راجیندر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (رمز) کے قائم مقام ڈائریکٹر ڈاکٹر منجو گیری نے بتایا کہ' بہار کے سابق وزیراعلی کو منتقل کردیا گیا جب اسپتال وارڈ میں تعینات کچھ سکیورٹی گارڈز کو کورونا سے متاثر پایا گیا۔

سکیورٹی گارڈز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد کے نمونے بھی 24 جولائی کو جانچ کے لیے بھیجے گئے تھے، جو بعد میں منفی آئے ہیں۔

رمز کے ڈاکٹر امیش پرساد نے بتایا ' کورونا سے متاثر تین ملازمین میں سے دو ہوم آئسولیشن کے لئے گئے تھے جب کہ ایک کو اسپتال میں قرنطین کے تحت رکھا گیا تھا۔

ڈاکٹر نے بتایا کہ ' انہوں نے اسپتال انتظامیہ کے ساتھ ہی ضلع انتظامیہ کو ایک تجویز بھیج دیا تھا کہ وہ لالو پرساد کو کسی محفوظ مقام پر منتقل کریں۔'

انہوں نے کہا کہ ' انتظامیہ میری تجویز پر راضی ہوئے اور پرساد کو رمز کے احاطے میں کسی اور جگہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔'

قابل ذکر ہے کہ رمز جھارکھنڈ کے دارالحکومت میں نامزد کووڈ ہسپتالوں میں سے ایک ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ڈائریکٹر کی رہائش گاہ خالی تھی اور وہاں پرساد کو رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.