ETV Bharat / state

مہوا مانجھی نے رانچی سیٹ سے پرچہ داخل کیا - شہری ترقیات کے وزیر سی پی سنگھ

مانجھی نے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ رانچی سیٹ پر کوئی لڑائی ہے ہی نہیں۔

جے ایم ایم کی مہوا مانجھی نے رانچی سیٹ سے پرچہ داخل کیا
author img

By

Published : Nov 19, 2019, 9:52 PM IST

ریاست جھارکھنڈ کی ہاٹ سیٹوں میں شمار دارالحکومت رانچی سے آج جھارکھنڈ مکتی مورچہ ( جے ایم ایم ) کی امیدوار مہوا مانجھی اور بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے امیدوار اور شہری ترقیات کے وزیر سی پی سنگھ نے اپنا اپنا پرچہ داخل کیا۔

جے ایم ایم کی مہوا مانجھی نے رانچی سیٹ سے پرچہ داخل کیا
جے ایم ایم کی مہوا مانجھی نے رانچی سیٹ سے پرچہ داخل کیا

مانجھی نے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ رانچی سیٹ پر کوئی لڑائی ہے ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ پانچ برس میں رانچی کی کیا حالت ہوئی ہے اسے یہاں کی عوام دیکھ چکی ہے۔

رانچی کی عوام میں موجودہ رکن اسمبلی کے خلاف زبردست غم وغصہ ہے اس لیے اس سیٹ سے جے ایم ایم کی جیت یقینی ہے۔

جے ایم ایم امیدوار پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے قبل پارٹی سپریمو شیبو سورین کے مورہا بادی واقع رہائش گاہ پر گئیں اور ان سے ملاقات کر کے ان سے دعائیں لی، اس کے بعد موٹر سائیکل ریلی کے ساتھ کلکٹریٹ پہنچیں اور اپنا پرچہ داخل کیا۔

واضح رہے کہ سال 2014 کے اسمبلی انتخاب میں مانجھی رانچی سیٹ سے بی جے پی کے سی پی سنگھ سے 58863 ووٹوں کے عظیم فرق سے ہار گئی تھیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.