جھارکھنڈ میں مغربی سنگھ بھوم ضلع کے کھونٹ پانی بلاک کے برکیلا کے نزدیک نکسلیوں نے پیر کو علی الصبح دھماکہ کر کے سڑک اڑا دی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ چائباسہ سے قریب 12 کیلومیٹر دور کھونٹی پانی بلاک کے برکیلا جانے والی شاہراہ کو سلینڈر بم سے اڑادیا گیا۔ دھماکہ کی وجہ سے شاہراہ پوری طرح سے تباہ ہو گئی۔
ایک روز قبل جائے وقوع سے قریب چار کیلومیٹر دور برکیلا فاریسٹ رینج آفیس میں نکسلیوں نے توڑ پھوڑ کی تھی۔ نکسلیوں نے دھماکہ سے ممحکمہ جنگلات کی متعدد عمارتوں کو اڑادیا تھا اور کئی گاڑیوں کو آگ کے حوالے کر دیا تھا۔
اس بات کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ سیکوریٹی فورس کو نشانہ بنانے کے مقصد سے نکسلیوں نے سڑک پر دھماکہ کیا ہے۔
مغربی سنگھ بھوم میں دھماکہ سڑک کو نقصان
ایک روز قبل جائے وقوع سے قریب چار کلومیٹر دور برکیلا فاریسٹ رینج آفیس میں نکسلیوں نے توڑ پھوڑ کی تھی۔