ETV Bharat / state

زرعی قوانین کے خلاف جھارکھنڈ میں کانگریس کی ریاست گیر پد یاترا

author img

By

Published : Feb 13, 2021, 10:24 PM IST

جھارکھنڈ میں ریاستی کانگریس کی جانب سے تینوں زرعی قوانین کے خلاف پدیاترا نکالی گئی۔ اس دوران کانگریس کے ریاستی صدر نے کہا کہ جب تک ان قوانین کو واپس نہیں لیا جاتا ہے تب تک یہ تحریک جاری رہے گی۔

کانگریس نے زرعی قوانین کے خلاف پدیاترا نکالی

جھارکھنڈ کے ریاستی کانگریس نے مرکزی حکومت کے تینوں زرعی قوانین کے خلاف اور کسان تحریک کی حمایت میں سنیچر کو ریاست کے تمام اضلاع میں دس سے بیس کلومیٹر تک پدیاترا کا اہتمام کیا۔

کانگریس کے ریاستی صدر اور ریاست کے خزانہ اور فوڈ سپلائی کے وزیر ڈاکٹر رامیشور نے کسان تحریک کی حمایت کی اور مہاراجہ مدرا رائے منڈا کے مجسمہ پر نقاب کشائی کے موقع پر لوگوں کو مرکزی حکومت کے زرعی قوانین سے متعلق تفصیلی معلومات دیتے ہوئے کہا کہ جب تک ان قوانین کو واپس نہیں لے لیا جاتا، تحریک جاری رہے گی۔

ڈاکٹر اوراوں نے کہا کہ دنیا کی تاریخ میں یہ ایسے پہلے قانون ہوں گے کہ یہ جن کے لئے قانون بنے ہیں، انہوں نے کبھی اس طرح کا قانون بنانے کی مانگ ہی نہیں کی بلکہ جن کے لئے یہ قانون بنا ہے، ان کی طرف سے پورے ملک میں پرزور احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں۔

اس کے باوجود مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی حکومت اپنے چند سرمایہ دار دوستوں کو خوش کرنے کے لئے کسانوں کو نظر انداز کررہی ہے۔

ریاستی صدر نے کہاکہ ان کی پارٹی کی طرف سے کسان تحریک کی حمایت میں مرحلہ وار تحریک چلائی جارہی ہے۔ اسی سلسلہ میں دس فروری کو تمام بلاک ہیڈکوارٹروں میں اجلاس کرنے کے بعد آج اضلاع میں پدیاترا کا کامیابی کے ساتھ اہتمام کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.