ریاست جھارکھنڈ کے وزیراعلی ہیمنت سورین نے کہا ہے کہ انہوں نے لوگوں سے گلدستے کی بجائے کتابیں تحفے میں دینے کو کہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہاں میں نے فیصلہ اس لیے لیا کیونکہ لوگ گلدستہ دیتے ہیں جو مہنگے بھی ہوتے ہیں۔ میں نے یہ فیصلہ عوامی مفاد میں کیا ہے۔ میری خواہش ہے کہ میں ایک لائبریری بناؤں اور لوگوں کو اس سے فوائد حاصل ہوں۔