ETV Bharat / state

Hemant Soren Appeared Before ED ہیمنت سورین ای ڈی دفتر میں پیش ہوئے

ہیمنت سورین ای ڈی کی جانب سے سمن جاری کئے جانے کے بعد آج رانچی کے ایئرپورٹ روڈ پر واقع ای ڈی کے دفتر پہنچے ہیں۔ سخت سکیورٹی کے درمیان وزیراعلیٰ ہیمنت سورین ای ڈی کے دفتر پہنچے۔ ED Questioned Hemant Soren

Hemant Soren To appear Before ED
ہیمنت سورین ای ڈی کے سامنے پیش ہوں گے۔
author img

By

Published : Nov 17, 2022, 12:58 PM IST

Updated : Nov 17, 2022, 2:21 PM IST

رانچی: جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین آج انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے دفتر میں پیش ہوئے جہاں ان سے ای ڈی سوالات کر رہی ہے۔ معلومات کے مطابق ای ڈی نے غیر قانونی کانکنی معاملے میں ہیمنت سورین سے پوچھ گچھ کے لیے تقریباً 200 سوالات تیار کیے ہیں۔ Interrogation of Hemant Soren in Illegal Mining Case

اس دوران جے ایم ایم کے کارکنان وزیراعلیٰ کی حمایت میں مارچ کرتے ہوئے ریلی نکال رہے ہیں۔ جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے ناراض کارکنان جو ریاست کے مختلف اضلاع سے وزیراعلیٰ سے ای ڈی کی پوچھ گچھ کے خلاف احتجاج کے لیے آئے تھے، یکجہتی ظاہر کرنے کے لیے مورہآبادی میدان سے وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کے لیے روانہ ہوئے۔ بڑی تعداد میں سکیورٹی اہلکاروں کی موجودگی میں جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے ناراض رہنما اور کارکن مرکزی حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کی طرف مارچ کر رہے ہیں۔ کارکنان کا کہنا ہے کہ مرکز کے حکم پر ای ڈی غیر ضروری طور پر ان کے لیڈر کو پریشان کر رہی ہے۔

ہیمنت سورین سے آج 17 نومبر کو رانچی میں ای ڈی زونل آفس میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ جوائنٹ ڈائریکٹر سمیت تین افسران کی ایک ٹیم وزیراعلیٰ سے پوچھ گچھ کے لیے ای ڈی ہیڈکوارٹر سے رانچی پہنچی ہے۔ ای ڈی نے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سے پوچھ گچھ کے لیے تقریباً 200 سوالات کی فہرست تیار کی ہے۔ ایجنسی نے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین کو 3 نومبر کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا لیکن تب وزیر اعلیٰ نے تین ہفتے کا وقت مانگا تھا۔ بعد ازاں وزیراعلیٰ کو دوبارہ طلب کرکے 17 نومبر کو پیش ہونے کو کہا گیا تھا۔

وزیراعلیٰ ہیمنت سورین کے پاس کانکنی کا محکمہ بھی ہے۔ ایجنسی کی مانیں تو اب تک کی جانچ میں ای ڈی نے ایک ہزار کروڑ سے زیادہ کی غیر قانونی کانکنی اور منی لانڈرنگ کے ثبوت جمع کیے ہیں۔ ایک محکمانہ وزیر ک؎ے طور پر ہیمنت سورین اس سے واقف تھے یا نہیں، ان موضوعات پر وزیراعلیٰ سے سوالات پوچھے جائیں گے۔ ساتھ ہی ان سے ان کے بارہیٹ ایم ایل اے کے نمائندے کے ملوث ہونے کے بارے میں بھی پوچھ گچھ کی جائے گی کہ آیا وہ پنکج مشرا کی سرگرمیوں سے واقف تھے یا نہیں۔ پنکج مشرا نے جیل میں رہتے ہوئے موبائل فون کا استعمال کیا، اس دوران ای ڈی کے گواہوں سمیت کئی لوگوں کو دھمکیاں دینے کا معاملہ سامنے آیا۔

اس معاملے میں ای ڈی کے ذریعہ حاصل کردہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے متعلق معاملے میں بھی وزیراعلیٰ سے پوچھ گچھ کی جاسکتی ہے۔ ساتھ ہی پنکج مشرا کی رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران ہیمنت سورین کے دستخط شدہ چیک بھی ملے تھے۔ اس معاملے میں بھی وزیراعلیٰ کو سوالوں کا جواب دینا پڑ سکتا ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق جب ہیمنت سورین ای ڈی آفس جانے کے لیے نکلیں گے تو ان کے ساتھ ایک بڑا ہجوم بھی نکلے گا، اس کے پیش نظر ای ڈی آفس کی سکیورٹی اور ٹریفک جام نہ ہو اس کے لیے سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔

Last Updated : Nov 17, 2022, 2:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.