وزارت خارجہ کے ترجمان اریندم باگچی نے یہاں ایک ورچول پریس کانفرنس میں کہا کہ جوہری توانائی کمیشن نے گذشتہ ہفتے بوکارو میں برآمد شدہ مواد کا تجزیہ کیا تو پتہ چلا کہ مذکورہ مواد میں یورینیم یا کوئی اور تابکار مادہ شامل نہیں تھا۔
انہوں نے بتایا کہ کسی بھی میڈیا رپورٹ کے بارے میں پاکستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے مضحکہ خیز بیانات سے لگتا ہے کہ ان کا مقصد حقائق کی جانچ کیے بغیر صرف ہندوستان کی شبیہ کو داغدار کرنا ہے۔
باگچی نے بتایا کہ ہندوستان کے پاس بین الاقوامی سطح پر کنٹرول شدہ مواد کے لئے ایک سخت قانونی وانضباطی نظام موجود ہے۔اسلام آباد میں انڈین مشن کی سلامتی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے بتایا کہ وزارت خارجہ اپنے مشنوں کی سلامتی کے حوالے سے میزبان ملک کی سیکورٹی ایجنسیوں اور حکومت سے مستقل رابطے میں ہے۔