ETV Bharat / state

رشوت لیتے ہوئے ہوم گارڈ کمپنی کے دو کمانڈر گرفتار - jharkhand

ریاست جھارکھنڈ کے ضلع بوکارو میں تعینات ہوم گارڈ کمپنی کے کمانڈر نیل کنٹھ مہتو اور سیارام سنگھ 2500 روپے کی رشوت لیتے ہوئے گرفتار۔

رشوت لیتے ہوئے ہوم گارڈ کمپنی کے دو کمانڈر گرفتار
author img

By

Published : Jul 10, 2019, 9:32 PM IST

اے سی بی پولیس سپرنٹنڈنٹ سدرشن منڈل کے مطابق دھرو کمار سنگھ نامی ہوم گارڈ کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے دو ہوم گارڈ کمپنی کے کمانڈر کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

منڈل نے بتایاکہ بطور ہوم گارڈ ہر پانچ ماہ میں ان کی ڈیوٹی بدل کر نیا حکم نامہ جاری کیا جاتا تھا۔ دھرو جنور ی 2019 سے ٹیلی فون سینٹر سیکٹر۔2 میں تعینات تھا۔ چار ماہ کی مدت مکمل ہونے پر وہ مئی میں کمپنی کمانڈر نیل کنٹھ مہتو سے نیا آرڈر لیٹر دینے کی درخواست کی۔
اس پر نیل کنٹھ مہتو نے ضلع کے اعلی افسران کا نام لے کر آرڈر لیٹر جاری کرنے کے لیے 2500 روپے رشوت کا مطالبہ کیا۔
رشوت کی رقم نہیں دینے کی وجہ سے کمپنی کمانڈر نے دھرو کمار سنگھ کو 02 جولائی 2019 کو ڈیوٹی سے ہٹادیا۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایاکہ دھرو کمار سنگھ کی تحریری شکایت پر اس کی تصدیق کی گئی اور اس کی بنیاد پر اے سی بی نے معاملہ درج کر لیا۔

انہوں نے بتایاکہ ملزم نیل کنٹھ مہتو اور سیارام سنگھ کو بیورو کی ٹیم نے آج اپنا جال بچھا کر 2500 روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھ گرفتار کرلیا۔

Intro:Body:

NEWS

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.