مسٹر سورین نے آج کہاکہ ” میں بدلے کے جذبات کے ساتھ کام نہیںکرنا چاہتا ۔ میں مثبت کاموں میں یقین رکھتا ہوں اور اسی فکر کے ساتھ ریاست کے لوگوں کے لئے کام کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ یہ معاملہ انتخاب کے وقت کا تھا جو گذر گیا ۔ اب ریاست کو نئی سمت دینے کا وقت آگیا ہے ۔
جے ایم ایم لیڈر نے کہاکہ جھارکھنڈ کو نئی سمت دینے میں صرف ان کا ہی کردار نہیںہوگا ۔ وہ تو صر ف ذریعہ ہیں۔ اس میں حزب اختلاف اور اقتدار دونوںکا بہت بڑا کر دار ہوگا۔ لڑائی ۔ جھگڑے سے صرف نقصان ہی ہوتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کچھ باتوں کے سلسلے میں میں سابق وزیراعلیٰ مسٹر داس پر معاملہ درج کروایا تھا ۔ اب ہم نے یہ فیصلہ لیا ہے کہ اس معاملے کو آگے نہیں بڑھایاجائے اور اسے بلا تاخیر ختم کرنے کا عمل شروع کیاجائے ۔
غور طلب ہے کہ مسٹر سورین نے 19 دسمبر کو درج فہرست ذات۔ قبائل ( ایس سی ۔ ایس ٹی ) تھانے میں مسٹر داس کے خلاف ایک شکایت درج کرائی تھی ۔ جس میں الزام عائد کیا گیا تھاکہ مسٹر داس نے مہی جام میںایک انتخابی اجلاس میں ان کے نام اور ان کے سرنیم پر غلط تبصرہ کیا ہے۔ جس سے ان کا مجروح ہو گیاہے ۔ اس کے کچھ ہی دن بعد بروز بدھ کو مہی جاما تھانہ کی پولیس نے مسٹر داس کے خلاف قابل اعتراض الفاظ کے استعمال کے معاملے میں ایف آئی آر درج کی تھی ۔
رگھوور کے خلاف درج مقدمہ واپس لیں گے ہیمنت
جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کے کارگذار صدر ہیمنت سورین نے سابق وزیراعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کے سنیئر لیڈر رگھور داس کے خلاف درج مقدمہ واپس لینے کا فیصلہ لیا ہے۔