ETV Bharat / state

Jharkhand Political Crisis جھارکھنڈ اسمبلی میں آج ہیمنت حکومت تحریک اعتماد پیش کرے گی - جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین

اسمبلی اسپیکر رابندر ناتھ مہتو نے کہا کہ انہیں قائد ایوان نے مطلع کیا ہے کہ ریاستی کابینہ ایوان میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا چاہتی ہے۔ اپوزیشن کے تمام اراکین کو یک روزہ توسیعی اجلاس کی اطلاع دے دی گئی ہے۔Jharkhand political crisis

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 4, 2022, 9:17 PM IST

Updated : Sep 5, 2022, 11:35 AM IST

رانچی: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کے آفس آف پرافٹ معاملے میں فیصلے پر پیدا ہونے والی الجھن کے درمیان، قانون ساز اسمبلی کے توسیعی مانسون اجلاس کی یک روزہ میٹنگ آج طلب کی گئی ہے۔Jharkhand political crisis

اسمبلی اسپیکر رابندر ناتھ مہتو نے کہا کہ انہیں قائد ایوان نے مطلع کیا ہے کہ ریاستی کابینہ ایوان میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی خصوصی اجلاس نہیں ہے بلکہ 29 جولائی سے 5 اگست تک بلائے گئے مانسون اجلاس کے دوران ایوان کی کارروائی ایک دن پہلے غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی تھی۔

لہذا یہ مانسون سیشن کا توسیعی اجلاس ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کن لوگوں کی وجہ سے یہ بھرم کی صورتحال پیدا ہوئی ہے کہ ہیمنت سورین حکومت مشکل میں ہے، یہ سب کو معلوم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت ایوان میں اکثریتی تحریک پیش کرکے یہ پیغام دینا چاہتی ہے کہ اکثریت کس کے پاس ہے۔

اپوزیشن کے تمام اراکین کو یک روزہ توسیعی اجلاس کی اطلاع دے دی گئی ہے۔ اسپیکر نے کہا کہ کیش اسکینڈل میں گرفتاری کے بعد کولکتہ میں رہنے والے تینوں کانگریس ایم ایل ایز کو بھی اجلاس کی اطلاع دے دی گئی ہے۔ اب کون سے اراکین اجلاس میں شرکت کے لیے آتے ہیں یا نہیں، یہ انہیں فیصلہ لینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Jharkhand Political Crisis: ہیمنت سورین نے یو پی اے اتحاد کے اپنے 32 اراکین اسمبلی کو رانچی سے رائے پور منتقل کیا

یو این آئی

Last Updated : Sep 5, 2022, 11:35 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.