ETV Bharat / state

رانچی: لالو یادو کو نہیں ملی ضمانت، اب 6 ہفتے بعد ہوگی سماعت

author img

By

Published : Dec 11, 2020, 6:54 PM IST

لالو یادو کی ضمانت کی عرضی کی آج سماعت ہوئی اس دوران سی بی آئی وکیل راجیو سنہا کی والدہ کا انتقال ہونے سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکے اس لیے عدالت نے ضمانت کی عرضی کی سماعت میں 6 ہفتوں کی توسیع کردی اب اس کی سماعت آئندہ سال 22 جنوری کو ہوگی۔

رانچی: لالو یادو کی ضمانت عرضی پر 6 ہفتہ بعد سماعت

رانچی: لالو یادو کی ضمانت عرضی پر اب 6 ہفتوں بعد سماعت ہوگی۔ اس تعلق سے لالو یادو کے وکیل پربھات کمار نے بتایا کہ 'ریمانڈ مدت کی مصدقہ کاپی نہیں ملنے پر ان کی طرف سے 15 دن بعد سماعت کی تاریخ رکھی گئی تھی۔

دوسری جانب سی بی آئی وکیل راجیو سنہا کی والدہ کا انتقال ہوگیا ہے جس کے پیش نظر عدالت سے یہ گزارش کی گئی تھی کہ ضمانت عرضی کی سماعت 6 ہفتوں کے بعد ہو۔ جسے عدالت نے قبول کرلیا۔

توقع ہے کہ لالو یادو کی ضمانت عرضی پر اگلے سال 22 جنوری کو سماعت ہوگی۔

واضح رہے کہ چارہ گھوٹالہ کیس میں مجرم لالو یادو کی جانب سے ضمانت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ جس پر آج جزوی سماعت ہوئی۔ گزشتہ سماعت میں عدالت نے لالو کے وکیل سے جواب پیش کرنے کو کہا تھا۔

مزید پڑھیں:

کشواہا اور نتیش کی ملاقات: کیا بہار میں نئی سیاست کی دستک ہے؟

جس پر لالو یادو کے وکیل نے جواب پیش کرتے ہوئے عدالت میں پھر سے جواب پیش کرنے کے لئے 15 دن کا وقت مانگا تھا۔

گزشتہ دنو ہائی کورٹ نے لالو پرساد یادو سے نصف سزا پوری کرنے کے معاملے میں آدھے سزا سے متعلق سند پیش کرنے کو کہا تھا۔ لہذا لالو پرساد کو اب تک سند حاصل نہیں ہوا ہے اس لئے ان کے وکیل نے وقت کا مطالبہ کیا ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.